سکیورٹی اور ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے سٹارلنک کو عارضی این او سی جاری کیا: شزا فاطمہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی اور ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے سٹارلنک کو عارضی این او سی جاری کیا گیا۔
روز نامہ جنگ کے مطابق انکا مزید کہنا تھا کہ سائبر کرائم ایجنسی، سکیورٹی ایجنسیز، پی ٹی اے اور سپیس اتھارٹی نے کلیدی کردار ادا کیا، پاکستان میں سٹارلنک کی آمد سے سیٹلائٹ انٹرنیٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔
شزا فاطمہ نے کہاکہ وزیرِاعظم کی ہدایت پر سٹارلنک کی رجسٹریشن یقینی بنائی گئی۔
انھوں نے کہا کہ وزیرِاعظم کی ہدایت تھی کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کا نظام بہتر بنایا جائے، پی ٹی اے سٹارلنک کی فیس ادائیگی اور دیگر لائسنسنگ ضروریات کو مکمل کرے گا۔
وفاقی وزیر آئی ٹی کے مطابق سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی منظوری پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کے لئے اہم سنگِ میل ہے۔