تحریک انصاف کے جلسے میں شامیانہ گر گیا، 4زخمی، ٹینٹ سروس والے کو کرایہ مت دیں: پرویز خٹک
شانگلہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)شانگلہ میں تحریک انصاف کے جلسے کے دوران تیز ہواﺅں کی وجہ سے شامیانہ گر گیا ۔ بار بار شامیانہ گرنے کی وجہ سے 4افراد زخمی ہوئے، شامیانہ گرنے کے واقعے سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ طیش میں آگئے اور منتظمین کو حکم دیا کہ وہ ٹینٹ سروس کے مالک کو شامیانے کا کرایہ ادا نہ کریں اور اس پر بھاری جرمانہ عائد کریں۔
دورہ سعودی عرب،نواز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات طے نہیں،امریکی سفارتخانہ
تفصیلات کے مطابق بشام سٹی کے کے ڈی پی گراونڈ میں تحریک انصاف کی جانب سے منعقدہ ایک جلسہ عام کے دوران لگایا جانے والا شامیانہ شرکاءپر ہی آگرا جس کے بعد اسے ٹھیک کر لیا گیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک جیسے ہی تقریر کرنے کے لیے اسٹیج پر کھڑے ہوئے تو یہی شامیانہ دوبادہ گر گیا جس کے بعد اسے ایک مرتبہ پھر ٹھیک کر کے اپنی جبکہ پر کھڑا کر دیا گیا لیکن کچھ ہی دیر میں یہ دوبارہ گر گیا۔شامیانے کے تین مرتبہ گرنے کے نتیجے میں جلسہ عام میں موجود 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں جلسہ میں موجود میڈیکل اسٹاف نے موقع پر ہی طبی امداد دے کر فارغ کردیا۔
’اسامہ کی موت ڈرامہ تھی، وہ زندہ ہے اور میرے پاس ثبوت موجود ہے کہ وہ اس جگہ پر آرام کی زندگی بسر کررہاہے‘
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ یہاں زبردست ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ وہاں پشاور میں نہایت گرمی ہے۔انہوں نے جلسے کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس شامیانہ فراہم کرنے والے شخص کو کرائے کی مد میں اس کی اجرت نہیں دی جائے اور ناقص انتظامات کرنے پر جرمانہ عائد کیا جائے۔