نجی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں غیراخلاقی سرگرمیوں کا انکشاف، اساتذہ اور طلباءنے ہڑتال کردی

نجی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں غیراخلاقی سرگرمیوں کا انکشاف، اساتذہ اور طلباءنے ...
نجی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں غیراخلاقی سرگرمیوں کا انکشاف، اساتذہ اور طلباءنے ہڑتال کردی

  

ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کے ہاسٹل میں غیراخلاقی سرگرمیوں کے خلاف اساتذہ، انتظامی سٹاف اور طالب علموں نے ہڑتال کر دی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ہائیرایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر طاہر علی شاہ نے کچھ عرصہ قبل فارن فیکلٹی ہاسٹل میں ایک کمرہ بک کروایا تھا۔ کیمپس کے اساتذہ، انتظامیہ اور طلبہ کی طرف سے الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ طاہر علی شاہ اس کمرے میں ایک خاتون کے ساتھ قیام پذیر رہے، جو ان کی بیوی نہیں تھی۔
کیمپس کے اساتذہ اور دیگر لوگوں کا کہنا ہے کہ کیمپس میں اس طرح کی غیراخلاقی سرگرمیوں نے کیمپس کا ماحول طالبات، خواتین اساتذہ اور دیگر خواتین سٹاف کے لیے غیرمحفوظ بنا دیا ہے۔ کامسیٹس ایبٹ آباد کے میڈیا منیجرسردار نصیر احمد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طاہر علی شاہ کے ہاسٹل میں کسی خاتون کے ہمراہ مقیم رہنے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو جلد اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔