مردان میں چھری کے وار سے 2خواجہ سراء قتل

مردان میں چھری کے وار سے 2خواجہ سراء قتل
مردان میں چھری کے وار سے 2خواجہ سراء قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیو اڈا بالا خانے میں چھری کے وار سے 2خواجہ سراؤں کو قتل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق نیو اڈا بالا خانے  میں 2 خواجہ سراؤں کے قتل کی خبر ملنے پر پولیس کی نفری وہاں پہنچی اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مقتولین کی شناخت صابر عرف نازک سکنہ بخشالی اور سلیمان عرف سلمانو سکنہ بجلی گھر سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کو چھری کے وار سے موت کے گھاٹ اتاراگیا ، دہرے قتل کی تفتیش جاری ہے اور جلد  ہی اس واردات کے ذمہ دار ملزم یا ملزمان کو  گرفتار کرلیا جائے گا۔