چینی موبائل کمپنی زونگ نے پی ٹی سی ایل اور یو فون کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کردی

چینی موبائل کمپنی زونگ نے پی ٹی سی ایل اور یو فون کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر ...
چینی موبائل کمپنی زونگ نے پی ٹی سی ایل اور یو فون کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی موبائل کمپنی زونگ نے پی ٹی سی ایل اور یو فون کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کردی ہے۔
نجی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی اتصالات کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ چینی موبائل کمپنی زونگ نے پی ٹی سی ایل اور یو فون کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کردی ہے،زونگ اور اتصالات کے اس حوالے سے تین اجلاس ہوئے ہیں،آخری اجلاس میں چینی کمپنی نے پی ٹی سی ایل اور یو فون کی خریداری کیلئے رضامندی کا اظہار کیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پہلی میٹنگ دبئی،دوسری چین اور تیسری میٹنگ یورپ کے ایک ملک میں ہوئی ہے۔
تیسری اور آخری میٹنگ میں چینی کمپنی نے پی ٹی سی ایل اور یو فون کی خریداری کیلئے رضامندی کا اظہار کیا ہے،اس اجلاس میں دونوں کمپنیوں کی ایک مشترکہ کمیٹی بنائی گئی ہے جو پی ٹی سی ایل اور یوفون کے اثاثوں کی قیمت کا تعین کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی نجکاری کے وقت اتصالات نے 26فیصد حصص خریدے تھے باقی حصص کمپنی کی انتظامیہ کے نام تھے، اوراس وقت یہ کمپنی پی ٹی سی ایل کی فروخت کیلئے با اختیار ہے،اس وقت پی ٹی سی ایل ملک کی سب سے بڑی آئی سی ٹی سروسز فراہم کرنے والی کمپنی ہے،یہ صارفین کو لینڈ لائن،وائرلیس براڈ بینڈ انٹرنیٹ،براڈ بینڈ اینڈ ملٹی میڈیا سروسزاوردیگر خدمات فراہم کرتی ہے،دلچسپ بات یہ ہے کہ اتصلات نے پاکستانی حکومت کو 800ملین ڈالرز ابھی تک ادا کرنے ہیں،دوسری طرف پی ٹی سی ایل کی فروخت کی بھی بات چیت کی جارہی ہے۔
یوفون پی ٹی سی ایل کا پرائمری گروپ ہے جو اس کے ساتھ ہی فروخت ہوجائے گا،یہ موبائل کمپنی ملک بھر کے کئی شہروں میں اپنی خدمات پیش کررہی ہے اور اس میں 3850ملازمین کام کرتے ہیں،یوفون کی ملک بھر میں 375فرنچائزز ،26کمپنی کی کسٹمر سروس سنٹرزاور ڈیڑھ لاکھ آوٹ لیٹس کام کررہے ہیں،پی ٹی اے کے مطابق 20.59ملین صارفین اس نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہیں۔
زونگ چائنا موبائل پاکستان لمیٹڈ کے نام رجسٹرڈ اور پاکستان کی تیسری بڑی ٹیلی کمیونکیشن کمپنی ہے،اس وقت اس کے صارفین کی تعداد24.85ملین ہے،یوفون اور پی ٹی سی ایل کی خریداری کے بعد سب سے بڑی کمپنی بن جائے گی۔

مزید :

بزنس -