شہدادکوٹ میں پراسراردھماکہ ، تین بچے جاں بحق، خواتین سمیت پانچ افرادزخمی

شہدادکوٹ میں پراسراردھماکہ ، تین بچے جاں بحق، خواتین سمیت پانچ افرادزخمی
شہدادکوٹ میں پراسراردھماکہ ، تین بچے جاں بحق، خواتین سمیت پانچ افرادزخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شہدادکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) شہداد کوٹ میں پراسراردھماکے میں تین جاں بحق اور دوخواتین سمیت پانچ افرادزخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ضلع قمبرشہداد کوٹ کی تحصیل سجاول کے کوٹ لعل بخش مہیسر میںدھماکے کے نتیجے میں 10 سالہ محمد علی، پانچ سالہ شاہنواز اور تین سالہ لال بانو موقع پر جاں بحق ہوئے ہیں۔دھماکہ کی آواز سن کر گاو¿ں کے لوگ بھی گھر کے قریب پہنچ گئے جبکہ اطلاع کرنے پر پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق بچوں کی لاشوں اور زخمیوں کو چانڈکا ہسپتال لاڑکانہ منتقل کردیا۔ جاں بحق بچوں کے چچا گھنور خان ڈاہانی کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد گھر میں دھماکا خیز مواد پھینک کر فرار ہوگئے۔ایس ایس پی فیض اللہ کا کہنا ہے کہ دھماکہ نہیں ہوا بلکہ تین موٹرسائیکلوں پرسوار سات افراد نے راکٹ لانچرفائرکیا جس سے بچوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ واقعہ ڈاہانی برادری کے دیرینہ تنازع کا نتیجہ ہے۔