بھارت:تشدد کے عادی شخص نے چوری کے شبے میں اپنی دسویں بیوی کو قتل کردیا

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چوری کے شبے میں ایک شخص نے اپنی دسویں بیوی کو قتل کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ ریاست چھتیس گڑھ کے گاو¿ں سلیسا میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی دسویں بیوی کو قتل کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بسنتی بائی دھولا رام نامی شخص کی دسویں بیوی تھی جبکہ اس سے قبل 9 بیویاں اپنے شوہر کے تشدد اور برے رویے کے باعث اس سے علیحدگی اختیار کر چکی ہیں۔
شوہر نے شادی کی تقریب سے کھانے پینے کی اشیاءاور ساڑھی چوری کرنے کے شبے میں اپنی دسویں بیوی کو قتل کیا اور اس کی لاش کو جنگل میں پھینک دیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کا علم اس وقت ہوا جب گاوں میں تعفن اٹھنا شروع ہوا جس پر پولیس کو آگاہ کیاگیا، پولیس کو تلاش کے بعد بسنتی بائی کی لاش بہت خراب حالت میں ملی جس کے بعد پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا۔