برطانوی وزیر اعظم آئندہ ماہ چین کے دورے پر روانہ ہوں گی
لندن (آئی این پی )برطانیہ کی خاتون وزیر اعظم تھریسامے ’’ عالمی برطانیہ ‘‘ جس کی معیشت بریگزٹ کے بعد کامیابی سے ہمکنار ہونے کی زبردست توقع ہے کے اپنے تصور کو فروغ دینے کی کوشش میں آئندہ ہفتے چین کے دورے پر روانہ ہو ں گی جسمیں کئی مرتبہ تاخیر کی گئی ۔سکائی نیوز کی اطلاع کے مطابق توقع ہے کہ برطانوی وزیر اعظم جنوری کے اواخر کے قریب چین کا دورہ کرے گی ، مے کے دفتر میں 31جنوری کو یا اس سے لگ بھگ دورے کا امکان ظاہر کیا ہے ان کے ہمراہ برطانوی معیشت بھر سے کاروباری شخصیات کا ایک وفد ہو گا ، چین کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جن کے بارے میں برطانیہ کو توقع ہے کہ وہ یورپی یونین سے نکلنے کے بعد ان کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ کرنے کی امید رکھتا ہے ، ان کے دورے کے منصوبے کو حتمی شکل نہیں دی گئی ، اس میں تبدیلی کا امکان ہو سکتا ہے ۔ توقع ہے کہ ان کے ہمراہ جانیوالے وفد کا سائز ڈیبیٹ کے تابع ہو گا ، برطانوی وزیر اعظم انکے پیشرو ڈیوڈ کیمرون کے اہم تجارتی دوروں کے درمیان ان کے ہمراہ جانیوالے وفود کے مقابلے میں چھوٹی پارٹیوں کو ترجیح دینے کا ارادہ رکھتی ہیں، اگر یہ دورہ آئندہ ماہ کے اواخر میں ہوا تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ یہ برطانوی وزیر اعظم کے یہ کہنے کے ایک سال بعد ہو گا کہ وہ مقابلتاً جلد چین کا درہ کریں گی ۔
اس کے بعد سے انہوں نے دورے کی تاریخوں میں متعدد بار تاخیریں کیں۔