لاہور آرٹس کونسل مسیحی ملازمین کے ساتھ کر سمس کی تقریب کا انعقاد

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا ء کے زیر اہتمام مسیحی ملازمین کے ساتھ کر سمس کی خوشیاں دوبالاکرنے کے لئے گزشتہ روز 12بجے الحمرا ء ادبی بیٹھک میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کرسمس کیک کاٹا گیا۔اس موقع پر ایگز یکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن(ر) عطا محمد خان ،الحمرا ء میں کا م کرنے والے مسیحی ملازمین میں ایک لاکھ 56ہزار روپے کرسمس عیدی تقسیم کی۔واضح رہے ایگز یکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن عطا محمد خا ن نے الحمراء میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کو کرسمس سے قبل تنخواہیں ادا کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔