کوہستان میں ’غیرت کے نام پر‘ دو لڑکیوں سمیت چار افراد قتل

کوہستان میں ’غیرت کے نام پر‘ دو لڑکیوں سمیت چار افراد قتل
کوہستان میں ’غیرت کے نام پر‘ دو لڑکیوں سمیت چار افراد قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شانگلہ(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقے کوہستان کے بالائی حصے’لوتر‘ میں غیرت کے نام پر 2 لڑکے اور 2 لڑکیوں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) راجہ عبدالصبور نے بتایا کہ قتل ہونے والے افراد پر خاندانی جرگے میں ناجائز تعلقات کا الزام لگا کر چاروں کو قتل کرنے کا حکم دیا گیا۔پولیس کے مطابق قتل ہونے والے چاروں خواتین و مرد آپس میں رشتہ دار تھے جنہیں ان کے خاندان والوں نے ہی قتل کیا۔ ڈی پی او بالائی کوہستان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے قتل کی ایف آئی درج کرلی ہے اور ملزمان تک پہنچنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کا واقعہ رات گئے پیش آیا جس کے مقدمے کے اندراج کے بعد قاتلوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ چاروں افراد کو رات گئے قتل کیا گیا اور لاشیں وہیں چھوڑ دی گئیں جنہیں صبح پولیس اور مقامی افراد نے ہسپتال منتقل کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کوہستان میں ایک شادی میں شریک لڑکیوں کی لڑکوں کے رقص کرنے پر تالیاں بجانے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد انہیں قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے کا ڈراپ سین 6 سال بعد رواں ماہ 3 دسمبر کو سامنے آیا تھا جب ان لڑکیوں کے 4 گرفتار رشتہ داروں نے لڑکیوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے لڑکیوں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا اعتراف کی جس کے بعد ان کی لاشیں دریا میں بہا دی گئیں تھیں جبکہ ویڈیو میں نظر اانے والی 2 لڑکیاں زندہ ہیں ا سکے ساتھ رقص کرنے والے لڑکوں کے 3 بھائیوں کو بھی قتل کردیا گیا تھا۔2012یاد رہے کہ میں صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان کے ایک نوجوان نے میڈیا پر آکر یہ الزام عائد کیا تھا کہ ان کے 2 چھوٹے بھائیوں نے شادی کی ایک تقریب کے دوران رقص کیا جس پر وہاں موجود خواتین نے تالیاں بجائیں۔

تقریب کے دوران موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو بعد میں مقامی افراد کے ہاتھ لگ گئی، جس پر ایک مقامی جرگے نے ویڈیو میں نظر آنے والی پانچوں لڑکیوں کے قتل کا حکم جاری کیا جبکہ بعد ازاں ان لڑکیوں کے قتل کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں۔تاہم میڈیا پر یہ رپورٹس سامنے آنے کے بعد سپریم کورٹ نے اس معاملے کا ازخود نوٹس لیا تھا، جس پر وفاقی اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے اس واقعے کی تردید کی تھی، بعدازاں سپریم کورٹ کے حکم پر کوہستان جانے والی ٹیم کے ارکان نے بھی لڑکیوں کے زندہ ہونے کی تصدیق کردی تھی۔تاہم مذکورہ واقعے کی تحقیقات کے عدالت سے ایک مرتبہ پھر رجوع کرنے والے شخص نے موقف اختیار کیا تھا کہ جرگے کے حکم پر 4 لڑکیوں اور 3 لڑکوں کو قتل کردیا گیا تھا۔