کان میں گیس بھرنے سے 19افراد دب گئے ،سات لاشیں نکال لی گئیں

کان میں گیس بھرنے سے 19افراد دب گئے ،سات لاشیں نکال لی گئیں
کان میں گیس بھرنے سے 19افراد دب گئے ،سات لاشیں نکال لی گئیں

  

لورالائی (مانیٹرنگ ڈیسک ) لورالائی کی تحصیل دکی میں دمڑ کول کمپنی کے کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 19 افراد دب گئے ۔تفصیلات کے مطابق مزدوروں اور لیویز اہلکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک مزدور کی لاش جبکہ 11 دیگر مزدورں کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا تھا ۔ گزشتہ چار روز سے جاری آپریشن سے مزید چار مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ گزشتہ ایک سال میں اس طرح کے واقعات رونما ہوئے اور سیکڑوں جانیں ضائع ہوئیں ۔کوئٹہ سے بلائی گئی مدد گار ٹیم نے امدادی کارروائی سے چار دن کے آپریشن کے بعد آج چار مزدوروں جن بخت، میر عالم،عقل زمان،عظیم خان کی لاشیں نکال لیںہیں جن کے لاشیں جلی اور مسخ شدہ ہیں ۔ دیگر تین مزدوروں کی لاشیں نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے ۔

مزید : لورا لائی