سعید غنی نے مہنگائی کا سب سے بڑا سبب ایسی چیز کو قرار دے دیا کہ عمران خان کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب بھی پریشان ہو جائیں گے

سعید غنی نے مہنگائی کا سب سے بڑا سبب ایسی چیز کو قرار دے دیا کہ عمران خان کے ...
سعید غنی نے مہنگائی کا سب سے بڑا سبب ایسی چیز کو قرار دے دیا کہ عمران خان کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب بھی پریشان ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹھٹھہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی نا اہل اور نا لائق وفاقی حکومت آئی ہے جس میں لوگوں کی آمدنی میں کمی اور چیزیں دن بدن مہنگی ہو رہی ہیں،اس وقت ملک میں عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے،اس مہنگائی کااصل بنیادی سبب وفاقی حکومت اور بالخصوص پنجاب حکومت کی نا اہلی ہے،حکومتی بد انتظامی کی وجہ سے گندم کا بحران پیدا ہوا ،چینی کے تمام کارخانہ بھی انہی کے پاس لگے ہوئے ہیں جوکہ بند پڑے ہیں،چینی سے  کمانے والےبھی انہیں کے ساتھ بیٹھے ہیں، یہ حکومت بین الاقوامی جگادریوں کی ہے،وہ اتنے بڑے فنکار ہیں جو بڑی صفائی سے کام کرتے ہیں اور انہی کی پارٹی پر ہی خرچہ کرتے ہیں جبکہ ریکوری عام لوگوں کی جیبوں سے کی جاتی ہے،انہوں نے اس وقت مصنوعی بحران پیدا کیا تاکہ لوگ بحرانوں میں ہی رہیں۔

میڈیا سےگفتگوکرتےہوئےصوبائی وزیرسعیدغنی نےکہا وفاقی حکومت نے دوائیاں، بجلی، پٹرول، گیس سمیت کوئی چیز ایسی نہیں جو مہنگی نہ کی ہو،اس نا اہل حکومت کے بحرانوں کی سزا اس ملک کے 22 کروڑ عوام بھگت رہے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے وفاقی وزارت چھوڑنے اور پھر واپس لینے کے متعلق ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا اتحاد جبر کی شادی ہے،جس دن جبر ہٹے گا شادی ٹوٹ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے 22 کروڑ لوگوں کا جو حال ہے اور معیشت کی بربادی ہے اس سے غریب اور مڈل کلاس کے لوگ پریشان ہیں، اس کی وجہ پی ٹی آئی کی نا اہلی اور نا لائقی ہے، اب پی ٹی آئی کا نا اہلی اور نا لائقی کا جو بوجھ ہے اس کے اتحادی بھی اپنے کاندھوں پر اٹھائے پھر رہے ہیں، جس میں ایم کیو ایم، ق لیگ اور دیگر جماتیں بھی شامل ہیں، کوئی بھی سیاسی جماعت اس طرح کا بوجھ اٹھا کر عوام کے پاس نہیں جا سکتی، ایم کیو ایم و دیگر اتحادی جماعتیں کسی وقت بھی اس حکومت کو چھوڑ دیں گی، ان کے پاس کوئی اور چارہ نہیں، نا اہلی اور نا لائقی عمرانی حکومت کی ہو اور اسے بھگتے کوئی اور تو یہ کوئی سیاسی جماعت برداشت نہیں کر سکتی۔