بونیر میں گاڑی کھائی میں جا گری ،بچی اور خواتین سمیت 9افراد جاں بحق

بونیر میں گاڑی کھائی میں جا گری ،بچی اور خواتین سمیت 9افراد جاں بحق
بونیر میں گاڑی کھائی میں جا گری ،بچی اور خواتین سمیت 9افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخواہ کے ضلع بونیر میں مسافر وین کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں خواتین اور بچی سمیت 9افراد ہلاک ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ضلع بونیر کے علاقے جبو چغرزئی میں مسافر وین تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس سے 7افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تین زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لے کر جا یا گیا جہاں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم تو ڑ گئے ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ،تین خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے ۔

مزید :

بونیر -