دبئی میں پاکستانی شہری چپکے سے مسجد میں مئوذن کے حجرے میں داخل اور پھر وہاں اس کی بیگم کے ساتھ ایسی شرمناک ترین حرکت کر دی کہ سن کر ہی انسان کو شرم آجائے

دبئی (نیوز ڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے وطن کی عزت بڑھانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں لیکن دبئی ایک بدبخت نے ہوس کے ہاتھوں مجبور ہو کر ایسی شیطانی حرکت کر ڈالی کہ اپنی عزت گنوانے کے ساتھ ہموطنوں کے لئے بھی شرمندگی کا باعث بن گیا۔ اس شیطان صفت نوجوان نے ایک مسجد سے ملحق مﺅذن کے کمرے میں جا کر اس کی اہلیہ کی عزت پر ہاتھ ڈال دیا۔
خلیج ٹائمز کے مطابق متاثرہ خاتون نے پولیس کو واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا”جب میں سورہی تھی تو مجھے محسوس ہوا کہ کوئی میرا بوسہ لے رہا تھا اور میرے چہرے کو چھورہا تھا۔ میں سمجھی کہ میرے خاوند ہیں لیکن تبھی مجھے ان کی آواز سنائی دی جو مسجد سے آرہی تھی، یعنی وہ اس وقت نماز پڑھا رہے تھے۔ میں نے اپنی آنکھیں کھولیں تو اپنے سامنے ایک اجنبی کو دیکھ کر ایک چیخ ماری جس پر وہ بھاگ کھڑا ہوا۔“
متاثرہ خاتون کے مﺅذن شوہر نے بھی پولیس کو تفصیلات فراہم کیں۔ ان کا کہنا تھا ”میں نے اس شخص کو ساڑھے پانچ بجے مسجد میں دیکھا، جب نماز ختم ہوئی تو وہ وہیں تھا۔ جب میں اپنے کمرے میں گیا تو میں نے دیکھا کہ میری اہلیہ خوف سے کانپ رہی تھیں اور شدید صدمے کی حالت میں تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک شخص کمرے میں داخل ہوا اور میرے چہرے کو چھوا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس شخص کی شناخت کرسکتی ہیں۔اہلیہ سے اس شخص کے حلیے کے بارے پوچھ کر میں فوری طور پر واپس گیا اور اسے پکڑ لیا۔ اس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور مجھ سے معافی مانگنے لگا۔ اس نے رحم کی درخواست کی لیکن میں نے پولیس کو اطلاع کردی۔“
تفتیش کے دوران 36 سالہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا جبکہ متاثرہ خاتون نے اس کی شناخت بھی کرلی ہے۔ اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور سزا کا فیصلہ 18 فروری کو متوقع ہے۔