جائیداد کا تنازع ، بھائی نے فائرنگ کر کے 2سگے بھائیوں اور بھتیجے کو خون میں نہلا دیا

چار سدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبر پختونخوا کے شہر چارسدہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نیتجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
نجی ٹی وی" ڈان نیوز "کےمطابق فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ مقتول بھائیوں نے ملزم کے خلاف پولیس کو درخواست سے رکھی تھی جس پر اسے رنج تھا۔ واردات کے روز ملزم مسلح ہو کر آیا اور گھر میں اندھا دھند فائرنگ کر دی جس پر درخواست دینے والے 2 بھائی اور ایک بھتیجا شدید زخمی ہو گئے۔ ملزم اسلحہ لہراتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا۔ اہل علاقہ نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی تینوں کی جان نکل چکی تھی۔
اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی جس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی۔