مٹیاری میں ریلوے ٹریک پر دھماکا

مٹیاری میں ریلوے ٹریک پر دھماکا
مٹیاری میں ریلوے ٹریک پر دھماکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مٹیاری میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ٹریک کو نقصان پہنچا ہے۔دھماکے کا مقصدٹریک کو تباہ کرنا تھا ۔

سماءٹی وی کے مطابق نامعلوم تخریب کاروں نے مٹیاری میں ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا جس کے باعث ٹریک بری طرح متاثر ہوا ، واقعے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے اور ٹریک کی مرمت کا کام تاحال جاری ہے۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کراچی سے پنجاب جانے والے ڈاﺅن ٹریک کو نشانہ بنایا جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت کا سلسلہ معطل ہو گیا جسے بحال کرنے کیلئے ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے اور جلد ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہو جائے گی ۔