؂  سرمایہ کاروں نے نیٹ میٹرنگ کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا

؂  سرمایہ کاروں نے نیٹ میٹرنگ کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا حکومتی فیصلہ مسترد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک) سرمایہ کاروں نے سولر نیٹ میٹرنگ کی فی یونٹ قیمت 27 روپے سے 10 روپے کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا۔ سولر سرمایہ کاروں کا کہنا ہے اس فیصلے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری ڈوبنے کا خدشہ ہے اورافسوسناک امر ہے اس سیکٹر کی افادیت بتانے والے اب خود حوصلہ شکنی کررہے ہیں۔ سرمایہ کاروں کا کہنا ہے حکومت نے اگر سولر نیٹ میٹرنگ کی قیمت میں کی گئی کمی واپس نہ لی تو اس شعبے میں ہونیوالی سرمایہ کاری میں اربوں روپے کی کمی آئیگی جبکہ روزگار بھی متاثر ہو گا۔ اس حوالے سے پاکستان سولر ایسو سی ایشن کے چیئرمین وقاص ایچ موسیٰ نے کہا حکومت کوئی بھی پالیسی بنانے سے قبل اس شعبے سے وابستہ افراد کو اعتماد میں لے، اس شعبے میں بھاری سرمایہ کاری ہو چکی ہے، حکو مت کا اقدام چیلنج کرینگے۔

  نیٹ میٹرنگ

مزید :

صفحہ آخر -