اسرائیل کی غزہ پر بمباری عالمی امن معاہدہ کی خلاف ورزی، اقوام متحدہ نوٹس لے: عبدالخبیر آزاد

  اسرائیل کی غزہ پر بمباری عالمی امن معاہدہ کی خلاف ورزی، اقوام متحدہ نوٹس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            لاہور (این این آئی)چیئرمین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور سفیرامن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزادنے کہا ہے رمضان المبارک ہم سب کیلئے خیرو برکت رحمت،مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے،اللہ تعالی نے ہمیں رمضان المبارک کی ستائیسویں شب میں وطن عزیز پاکستان عطا فرمایا جس پر ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں،رمضان المبارک کا آخری عشرہ ہمارے لیے جہنم سے نجات کا ذریعہ ہوگا،لیل القدر وہ رات ہے جو ہزار مہینوں سے اعلی وبالا ہے اللہ تعالی کو منانے اور مناجات کی رات ہے، فر زندان توحید اعتکاف کے سنت عمل میں اللہ تعالی کے قرب کو حاصل کرینگے رجوع الی اللہ ہی تمام مشکلات کا حل ہے۔ بادشاہی مسجد لاہور میں رمضان المبارک کے تیسرے جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا غزوہ بدر اسلام کی عظمت و سربلندی کی عظیم الشان کامیابی ہے،17رمضان المبارک کو تاریخ اسلامی نہایت عظیم الشان ایمان افروز او رحیریت انگیز معرکہ غزوہ بدر پیش آیا، انہوں نے کہا فاتح خیبر امیر المومنین حضرت علی المرتضی کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت 21رمضان المبارک پوری دنیا میں بڑی عقید ت و احترام سے منایا جائیگا،مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا آج تمام علما کرام اور پوری قوم پاکستان کے تحفظ و سلامتی اور دفاع کیلئے اپنی بہادر افواج اور سکیورٹی اداروں کیساتھ کھڑ ی ہے،افواج پاکستان، تحفظ و دفاع وطن کیلئے عظیم قربانیاں پیش کر رہے ہیں جسے پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا اسرائیل کا غزہ و فلسطین کے مسلمانوں پر بمبار ی کرنا عالمی امن معاہدہ کی خلاف ورزی ہے اقوام متحدہ نوٹس لے،رمضان المبارک کے مہینہ میں غربا و مساکین کیساتھ تعاون کا ذریعہ بنیں،دکھی انسانیت کی خدمت خدا کی خوشنود ی کا ذریعہ ہے،رمضان المبارک میں کثرت کیساتھ سخاوت کرنی چاہیے، خصوصا اپنے پڑوسیوں کا خاص خیال رکھیں،اللہ تعالی کے راستے میں خوب خرچ کریں،خدمت انسانیت کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،مخیر حضرات اپنی زکو،صدقات،عطیات،فطرانہ کے ذریعے لوگوں کی دل کھول کر امداد کریں۔بعد از نماز جمعہ ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی،عالم اسلام کے اتحاد،حرمین شریفین کے تحفظ،مقبوضہ کشمیر اور غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

عبدالخبیر آزاد

مزید :

صفحہ آخر -