ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم  خشک اور گرم رہنے کا امکان 

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم  خشک اور گرم رہنے کا امکان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور  گرم رہنے کا امکان ہے۔شہر  لاہور میں سورج کی تیز کرنوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافے کا سامنا ہے جبکہ فضائی آلودگی بھی بدستور بڑھ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔شہر میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور خراب ہے اور ایئر کوالٹی انڈیکس 212 ریکارڈ کیا گیا ہے۔لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جہاں فضائی آلودگی کی شرح دیگر شہروں سے زیادہ ہے۔زکی فارم ہاؤس میں آلودگی کی شرح 291، جبکہ پولو گراؤنڈ میں 265 ریکارڈ کی گئی۔ڈی ایچ اے میں فضائی آلودگی کی شرح 227 ریکارڈ کی گئی ہے۔

 موسم خشک 

مزید :

صفحہ آخر -