بلوچستان میں اے این ایف کی کارروائیاں، 597کلو منشیات برآمد 

     بلوچستان میں اے این ایف کی کارروائیاں، 597کلو منشیات برآمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوئٹہ (آئی این پی)اینٹی نارکوٹکس فورس کا ضلع چاغی، شمن اور پشین میں کامیاب کارروائیاں،کروڑ وں روپے ما لیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔اے این ایف ترجمان کے مطابق چاغی میں ذاکر کیمپ کے قریب سمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 427کلو افیون، ایک کلو مارفین اور 18کلو چرس برآمدکر کے مزید تحقیقات شروع کر دیں، اسی طرح بلوچستان کے ضلع چمن میں کچی آبادی سے 92کلو مارفین جبکہ پشین کے کچلاک کے قریب پہاڑی علاقے سے 59کلو ہیروئن برآمد کی گئی برآمد کی گئی منشیات کی قیمت کروڑوں روپے بتا ئی جا رہی ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی جا ری ہے۔

اے این ایف 

مزید :

صفحہ آخر -