الیکشن کمیشن میں جمشید دستی  کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت 25مارچ کو مقرر

    الیکشن کمیشن میں جمشید دستی  کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت 25مارچ کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن میں رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔جمشید دستی کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت 25مارچ کو مقرر کی گئی، ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن کیس پر سماعت کرے گا۔الیکشن کمیشن نے اگلے ہفتے کی کازلسٹ جاری کردی، ڈاکٹر امجد علی نااہلی کیس کی سماعت بھی 25 مارچ کو ہو گی۔واضح رہے الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف امیر اکبر کی درخواست قابل سماعت قرار دی تھی، رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کیخلاف اثاثے چھپانے کا کیس ہے۔

 جمشید دستی

مزید :

صفحہ آخر -