کمپٹیشن ایپلٹ ٹریبونل دوبارہ فعال، پہلی سماعت پر ڈیری  فارمز کی اپیل خارج

    کمپٹیشن ایپلٹ ٹریبونل دوبارہ فعال، پہلی سماعت پر ڈیری  فارمز کی اپیل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کمپٹیشن ایپلٹ ٹریبونل دوبارہ فعال کردیے گئے۔سماعتوں کا آغاز آٹھ ماہ بعد ہوا، ٹریبونل نے پہلی سماعت  کی، ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی اپیل خارج کردی گئی۔ٹریبونل نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی، ناقابلِ سماعت ہونے پر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے اپیل واپس لے لی۔کمپٹیشن کمیشن نے اپنے مؤقف میں کہا کہ جرمانہ افراد پر کیا گیا، تنظیم پر نہیں اپیل کنندہ کے خلاف کوئی حکم جاری نہیں ہوا جبکہ اپیل کنندہ کے وکیل کو اپیل واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔کمیشن نے کہنا تھا کہ تین ڈیری ایسوسی ایشنز کے نمائندوں پر جرمانے عائد کئے تھے، دودھ کی قیمتوں پر اثرانداز ہونے پر جرمانے لگے۔

 کمپٹیشن

مزید :

صفحہ آخر -