سسرال لے جا کر خاتون نے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنوادیا، ملزم گرفتار

لاہور (آئی این پی)لاہور میں لڑکی کے بھائی نے بہنوئی کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنادیا اور واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔
پولیس نے تشدد کرنے والے ملزم علی حسن کو گرفتارکر لیا ۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق تشدد کا واقعہ دو روز قبل تھانہ ستوکتلہ کے علاقہ میں پیش آیا تھا، ملزم نے گھریلو معاملہ پر بہنوئی کو باندھ کر تشدد کیا۔
خاتون میکے جانے کے بہانے شوہر یوسف کو اپنے ساتھ لے کر گئی اور سسرال پہنچنے پر یوسف کو تشدد کو نشانہ بنایا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔