امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کو اکشے کمار کی فلم پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا

ممبئی (آئی این پی )بالی وووڈ اسٹار اکشے کمار کی فلموں پر تنقید کرنے پر ا نکے پرستاروں نے ماضی کی اداکارہ و موجودہ سیاستدان جیا بچن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
2017میں ریلیز ہونے والی فلم ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی۔ لیکن 8 سال بعد جب راجیہ سبھا کی رکن اور سینئر اداکارہ جیا بچن نے اکشے کی فلم کا مذاق اڑایا تو سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے سوال اٹھایا، کیا لوگ ایسی فلم دیکھنے جانا پسند کریں گے؟ ساتھ ہی انہوں نے فلم کو فلاپ بھی قرار دیا۔جیا بچن کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا اور فلم کی کامیابی اور اس کے مثبت اثرات کو اجاگر کیا۔کچھ صارفین نے جیا بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک تبصرہ کچھ یوں تھا ان سے پوچھیں کہ ان کے بیٹے ابھیشیک کی فلمیں کتنے لوگ دیکھنے جاتے ہیں، ایک بھی ہاتھ نہیں اٹھے گا؟