ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس اور ہیلری کلنٹن کی سیکیورٹی کلیئرنس واپس لے لی

ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس اور ہیلری کلنٹن کی سیکیورٹی کلیئرنس واپس لے لی
ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس اور ہیلری کلنٹن کی سیکیورٹی کلیئرنس واپس لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ڈیموکریٹک مخالفین کے خلاف تازہ ترین اقدام میں سابق نائب صدر کملا ہیرس، سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور دیگر کی سیکیورٹی کلیئرنس واپس لے لی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق صدر جو بائیڈن کی سکیورٹی کلیئرنس بھی منسوخ کرنے والے ریپبلکن صدر نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں ہیلری کلنٹن اور گزشتہ سال کے انتخابات میں کملا ہیرس کو شکست دی تھی۔
ٹرمپ نے ایک یادداشت میں کہا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ افراد کے لیے خفیہ معلومات تک رسائی اب قومی مفاد میں نہیں ہے۔
اگرچہ سیکیورٹی کلیئرنس کی منسوخی کے فوری اثرات مرتب نہیں ہوں گے لیکن یہ واشنگٹن میں بڑھتی ہوئی سیاسی دراڑ کی ایک اور علامت ہے کیوں کہ ٹرمپ اپنے مبینہ دشمنوں سے بدلہ لینا چاہتے ہیں۔
یہ میمورنڈم صدر ٹرمپ کے نیو جرسی کے علاقے بیڈمنسٹر پہنچنے کے چند گھنٹوں بعد جاری کیا گیا ہے۔
ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کی سابق نمائندہ لز چینی، جو بائیڈن کے وائٹ ہاوس کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون اور روس کی ایک ماہر فیونا ہل کو بھی نشانہ بنایا، جنہوں نے ان کی پہلی مدت کے دوران قومی سلامتی کونسل میں خدمات انجام دیں۔
واشنگٹن میں قومی سلامتی کے وکیل مارک زید، جو وسل بلورز کی نمائندگی کرتے ہیں، اور سابق ریپبلکن قانون ساز ایڈم کنزنگر، جو ٹرمپ کے سخت ناقد ہیں، ان دیگر افراد میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی ہے۔