ملزم ارمغان بالکل نارمل ہے اور اس نے کبھی نشہ نہیں مانگا، مصطفیٰ عامر قتل کیس میں تفتیشی افسر کا بیان

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مصطفیٰ عامر قتل کیس کے تفتیشی افسر انسپکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ ملزم ارمغان نے خود اعتراف جرم کرنے کا کہا تھا، ملزم نے دوران تفتیش قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا، ملزم ارمغان نے آج بھی عدالت میں قتل کا اعتراف کیا ہے اور وہ اس دوران بالکل نارمل رہا۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم نے گرفتاری کے بعد کبھی نشہ نہیں مانگا، ملزم کا کہنا تھا کہ وہ 40 روز پہلے ہی تمام نشے چھوڑ چکا ہے، وہ کہتا ہے کہ وہ اب نارمل انسان بننا چاہتا ہے اس لئے شراب، ویڈ اور دیگر نشے چھوڑ دئیے ہیں، ارمغان نے اعتراف جرم اپنے ہاتھ سے لکھ کر دیا تھا، اس نے خود کہا تھا کہ وہ عدالت میں اعتراف جرم کرنا چاہتا ہے۔تفیشی افسر نے جج سے کہا کہ ملزم کے خلاف دیگر تین مقدمات بھی قائم ہیں، ان کیسز میں بھی جیل کسٹڈی کردیں اس پر جج نے کہا کہ باقی تین مقدمات میں ملزم کا جسمانی ریمانڈ کا آرڈر برقرار ہے۔