سپیشل بچوں کیلیے سپیشل عیدی۔۔۔سپیشل ایجوکیشن اداروں میں عید گفٹ کی فراہمی کاآغازہو گیا

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپیشل بچوں کیلیے سپیشل عیدی۔۔۔سپیشل ایجوکیشن اداروں میں عید گفٹ کی فراہمی کاآغازہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے سپیشل بچوں کے لیے سپیشل عیدی، صوبہ بھر کے سپیشل ایجوکیشن اداروں میں سپیشل طلباء کو عید گفٹ کی فراہمی کاآغازکردیاگیا-عید کی تعطیلات سے قبل 40ہزار بچوں کو عید گفٹ پیش کرنے کا ہدف پورا کیا جائے گا- معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے لاہورمیں 3سپیشل ایجوکیشن اداروں میں خود جا کر وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے سپیشل طلباء کو عید گفٹ پیش کیے-پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں بھی سپیشل طلباء کو عید گفٹ پیش کرنے کاآغاز کردیاگیاہے-
معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے سپیشل ایجوکیشن جوہرٹاؤن میں خود جا کر وزیراعلیٰ مریم نواز عیدگفٹ مہم کا آغاز کیا-معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے گورنمنٹ شاداب انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن علامہ اقبال ٹاؤن اورگورنمنٹ ڈگری کالج برائے سپیشل ایجوکیشن نشتر ٹاؤن میں بھی سپیشل طلباء کو عید گفٹ پیش کیے- معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے ہر کلاس روم میں جا کر بچوں کو وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے عید گفٹ اور کارڈ پیش کیے اوراظہار شفقت کیا-
معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے سپیشل بچو ں کو وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے عید مبارک کا تحریری پیغام بھی پڑھ کر سنایا-وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے عید گفٹ ملنے پر سپیشل طلباء نے اظہار مسرت کیا اور اپنے پیارے معصومانہ انداز میں وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا-معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے سپیشل ایجوکیشن کالج کے لان میں پودا بھی لگایا-
وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ سپیشل بچوں کو عید گفٹ دے کر خوشیوں میں شریک کرنا چاہتے ہیں۔سپیشل بچوں کو خوش دیکھنا بہت بڑی خوشی ہے۔ سپیشل بچوں کے لیے پنجاب بھر میں نئے اور منفرد پراجیکٹ لارہے ہیں۔