”وہم جان نہیں چھوڑتا،کون سی تسبیح پڑھوں؟ “ اسماء الحسنی سے انتہائی آسان علاج

لاہور(نظام الدولہ )مجھے وہم کا مرض ہوگیا ہے ۔پہلے میں نے وہم کو وہم نہیں سمجھا بلکہ اپنی عادت سمجھتا رہا ۔اب علاج بھی کرارہا ہوں ۔وہم سے مراد یہ ہے کہ میں کوئی بھی کام کرکے اس شبہ میں رہتا ہوں کہ نہ جانے یہ کام کیا ہے یا نہیں۔اگر دروازے کو تالا لگا کر سونے گیا ہوں تو کم ازکم دوبار دوبارہ جا کر دیکھوں گا کہ کیا واقعی تالا لگادیا ہے۔مجھے اسکا آسان روحانی حل بتا دیں (عمر دراز ،پشاور)
جواب۔آپ کو اللہ کریم کے اسم مبارکہ کی تسبیح تجویز کرنے سے پہلے بتادوں کہ وہم اور وسوسے موجودہ دور کی تکلیف دہ مرض بن چکی ہیں ۔ان کا سب سے آسان علاج وضو اور اللہ جل جلالہ کے اسم مبارکہ یا مومن کی تسبیح میں ہے ۔ جو شخص چاہے کہ وہ وہم جیسے امراض خبیثہ سے محفوظ رہے تو اس اسم مبارک کو1136مرتبہ اول و آخر7مرتبہ درود شریف40دن پڑھے ،وہ ان امراض خبیثہ سے محفوظ رہے گا۔40دن پڑھنے کے بعد اگر11مرتبہ روز پڑھے اور جس کسی کو پھونکے وہ بھی محفوظ رہے گا۔ جو شخص وساوس میں مبتلا ہو تو اس کا کوئی گھر والا اس اسم مبارک کو روزانہ100بار پڑھ کر پانی دم کرکے مریض کو21دن پلائے ان پلائے ان شاءاللہ مریض شفایاب ہو۔
اللہ کریم کے اسم مبارک یامومن کا مطلب ہے امان پا جانا ۔اس کے اعداد136ہیں۔ مومن وہ شخص ہے جو کلمہ حق پڑھنے کے بعد اللہ تعالیٰ جل شانہ،کی اس بشارت سے بہرور ہو کہ اے اسلام میں داخل ہونے والے میرا اور میرے رسول کا اعلان کرنے والے آج سے تجھے وہ حفاظت اور امان میسر ہے جو صرف میرے بندوں کا خاصہ ہے۔اس اسم مبارک کا ورد کرنے والا اللہ تعالیٰ جل شانہ، کے ان انوار کا حامل ہو گا کہ اسے دیکھتے ہی گناہ گار اپنے گناہوں سے تائب ہو جائیں گے۔ (اپنے نام کی اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر رابطہ کریں ،اپنا پورا نام ،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com )