سزائے موت کے 3 ملزمان عدم ثبوت کی بنا ءپر بری

ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے سزائے موت کے 3 ملزمان کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا۔
عدالت عالیہ سے بری ہونے والے شہزاد کیانی، تیمور فریدون اور راجا مصطفیٰ پر 2016میں ایکسیئن واپڈا یوسف شاہ کو قتل کرنے کا الزام تھا۔اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے 2022 میں ملزمان کو سزائے موت دینے کا حکم سنایا تھا۔
ملزمان نے اے ٹی سی کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، عدالت عالیہ کے 2 رکنی بینچ نے تینوں ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا۔