ڈورس لیسنگ ۔۔۔۔جنہوں نے 3بار بکر پرائز جیتا

ڈورس لیسنگ ۔۔۔۔جنہوں نے 3بار بکر پرائز جیتا
ڈورس لیسنگ ۔۔۔۔جنہوں نے 3بار بکر پرائز جیتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تحریر : نیاز احمد مگسی

 2007ء کی ادب کی نوبل انعام یافتہ ادیبہ ڈورس لیسنگ ( Doris Lessing) 1919ء کو ایران (کرمانشاہ )میں پیدا ہوئیں۔ وہ بہترین مصنفہ، شاعرہ، ناول نگار، ڈراما نگار، آپ بیتی نگار، منظر نویس، مضمون نگار، سائنس فکشن مصنف اورنثر نگار تھیں ، زندگی کا کچھ حصہ انھوں نے افریقا میں گزارالیکن با لآخر 1949ء میں انھوں نے برطانیہ میں مستقل سکونت اختیار کر لی ،وہ متحدہ مملکت برطانیہ عظمیٰ و آئر لینڈ کی شہریت رکھتی تھیں ۔1999ء میں  انہیں   کیٹالونیا بین الاقوامی انعام اور فیلو آف دی رائل سوسائٹی آف لٹریچر ملا۔  12 اپریل 1927ء میں انہیں رائل سوسائٹی آف لٹریچر کی رکنیت دی گئی،   2007ء میں نوبل انعام برائے ادب حاصل کیا۔
 گذشتہ ایک صدی سے زیادہ کے عرصے میں ادب کا نوبل انعام حاصل کرنے والی وہ صرف گیارہویں خاتون ہیں۔ ان کی معروف کتابوں میں’دی گولڈن نوٹ بک‘، ’میموائرز آف اے سروائیور‘ اور ’دی سمر بیفور دی ڈارک‘ شامل ہیں۔
1962ء میں جب’دی گولڈن نوٹ بک‘ منظرِعام پر آئی تو تحریکِ نسواں کے حامیوں نے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا لیکن خود مصنفہ نے کبھی نسوانی تحریک کے لیے کسی جوش و خروش کا مظاہرہ نہیں کیا۔
 گذشتہ 30 برس کے دوران میں انھیں 3 بار بکرپرائز کے لیے بھی نامزد کیا گیا لیکن یہ انعام ان کے مقدر میں نہ تھا۔ اس بہترین مصنفہ کا17 نومبر 2013ء کو انتقال ہوا۔

مزید :

عالمی منظر -