بہاولنگر میں ذہنی معذور پر مبینہ تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
بہاولنگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد میں ذہنی معذور نوجوان پر پولیس اہلکاروں نے مبینہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں اس کی حالت تشویشناک ہوگئی۔
نوجوان کے گھر والوں نے الزام لگایا ہےکہ تھانہ سٹی میں سب انسپکٹر محمد عمر سمیت 5 اہلکاروں نے راڈ اور ڈنڈوں سے نوجوان کو مبینہ طور پر تشدد کانشانہ بنایا۔ نوجوان کی حالت تشویشناک ہونے پر پولیس نے ہمیں بلایا اور ہمیں بھی مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکی دے کر خاموش رہنےکو کہا۔
ورثاء نے الزام لگایا کہ پولیس نے نوجوان سے موبائل اور پیسے بھی چھین لیے۔
ڈی پی او کے نوٹس لینے پر سب انسپکٹر سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللہ خان کا کہنا ہےکہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائےگا اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائےگی۔