وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ،کاشتکاروں کیلیے اہم فیصلے، راشن کارڈ کے ذریعے10ہزار روپے ماہانہ امداد کی تجویز پر اتفاق

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ،کاشتکاروں کیلیے اہم ...
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ،کاشتکاروں کیلیے اہم فیصلے، راشن کارڈ کے ذریعے10ہزار روپے ماہانہ امداد کی تجویز پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 25 ویں اجلاس میں کاشتکاروں کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صہیب بھرتھ کے چچا اور رکن پنجاب اسمبلی ارشد وڑائچ کے انتقال پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ صوبائی کابینہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو ترکیہ کے کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کی۔ کابینہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی گرلز ایجوکیشن کے ویژن کو قابل تحسین قرار دیا۔ اجلاس میں فلور ملوں کے لیے 25فیصد گندم خریداری یقینی بنانے کے لئے فوڈگرینز (لائسنسنگ کنٹرول) آرڈریننس، 1957ء میں ترمیم کی منظوری دی گئی جس کے تحت 25فیصد لازمی گندم خریداری نہ کرنے والے فلور ملوں کے لائسنس منسوخ ہو سکیں گے۔ گندم کے کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ویٹ سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کی منظوری دی گئی۔ (EWR) الیکٹرانک ویئر ہاؤس ریسیٹ سسٹم کے نفاذ کی تجویز کی منظوری دی گئی جس سے کاشتکار کواپنی گندم سٹور کرنے کی سہولت ملے گی اورسٹوریج کے اخراجات حکومت برادشت کرے گی۔

 کابینہ اجلاس میں 15لاکھ کارکنوں، مزدوروں اور ورکرز کے لیے پاکستان کا سب سے بڑا راشن کارڈ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ ورکرز کو راشن کارڈ کے ذریعے10ہزار روپے ماہانہ امداد کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشوں سے پنجاب میں چاول کے کاشتکاروں کے لیے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔ کابینہ نے رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ، انہوئی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز، چین اور ایوب ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد کے درمیان ایم او یو (MoU) کی منظوری دی۔ چین کا ادارہ پنجاب میں چاول کاہائیبرڈ سیڈ متعارف کرانے کے لیے معاونت کرے گا۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ زرعی تحقیق کا فائدہ براہ راست کاشتکار کو پہنچنا چاہیے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے واٹر سپلائی سکیموں کے واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم دیا۔

 اجلاس میں چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور کے قواعد و ضوابط میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں پاکستان کا پہلا نوازشریف ارلی ایجوکیشن سنٹر آف ایکسی لینس قائم کیا جائے گا۔ کابینہ نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے راجن پور میں بھی الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے واسا اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی کی کیپسٹی بلڈنگ کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کے وژن T-30 کے تحت فیصل آباد میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے فزیبلیٹی اسٹڈی کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے وژن T-30 کے تحت لاہور میں ییلو، بلیو اور پرپل لائن کے ماس ٹرانزٹ سسٹمز کی فزیبلیٹی سٹڈیز کی منظوری دی گئی۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز کے وژن T-30 کے تحت گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلیٹی اسٹڈی کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے پنجاب میں چنگ چی رکشوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے پنجاب موٹر وہیکل رولز 1969ء میں ترامیم کی منظوری دی۔ ادویات و ڈرگ کی خریداری کی مد میں واجبات کی ادائیگی کے لیے اضافی فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کے ٹرشری کیئر ہسپتالوں کے لیے فرنیچر و آلات کی خریداری کے لیے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہسپتالوں میں فرنیچر اور طبی آلات کی خریداری کے لیے مطلوبہ فنڈز فراہم کرنے کا حکم دیا۔ کابینہ پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005ء میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دی جس کے تحت ایڈیشنل سیشن ججز کو صارفین عدالت کے اختیارات دیئے جائیں گے۔ پنجاب لیبر کوڈ 2024 ء کے مسودہ کی منظوری،کنسٹریکشن،ایگریکلچر اور دیگر شعبے کے ورکرزبھی شامل ہوسکیں گے۔

 اجلاس میں پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ (PARB) میں بھرتیوں پر پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (P4A) میں بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔ چیف ڈرگز کنٹرولر کے دفتر،صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ لاہور کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے ”میٹر ٹیسٹنگ لیب اور اضافی الیکٹرک انسپکٹر دفاتر کے قیام“کے لیے منظور شدہ 97 اسامیوں کا سٹیٹس تبدیل کرنے اور 07 گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی۔ اساتذہ کی تقرری کے قواعد و ضوابط میں B.Edپیشہ ورانہ قابلیت کے حصول کے حوالے سے نرمی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کم از کم اجرت ایکٹ 2019ء کے تحت انسپکٹرز کی تقرری کے نوٹیفکیشن کی منظوری دی گئی۔ معدنیات کے شعبے کے لیے ریگولیٹری فریم ورک میں ہم آہنگی – مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025ء کی منظوری دی گئی۔

 اجلاس میں سوشل سیکیورٹی سکیم کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لیے پنجاب ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی آرڈیننس 1965ء میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دی گئی۔ انتہاپسندی کے تدارک کے لیے”سینٹر آف ایکسی لینس“کے قیام سے متعلق مجوزہ بل کی منظوری دی گئی۔ شہداء، زخمی اور دیگر مستحق فوجی اہلکاروں کے خاندانوں کے لیے 30ہزار ایکڑ زرعی اراضی کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 ء میں بطور انسداد دہشت گردی (ترمیمی) ایکٹ 2025ء مجوزہ ترامیم کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے بلوچستان میں دہشت گرد حملے میں شہید افراد کے لواحقین کے لیے ایکس گریشیا امداد کی منظوری دی۔ پرونشل ورکرز سوشل سیکیورٹی آرڈیننس 1965 ء میں مجوزہ ترمیم کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ ایکٹ 2019 ء اور کمپنیز پرافٹس (ورکرز پارٹیسپیشن) ترمیمی ایکٹ 2021 ء میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ انوائرنمنٹ پالیسی سینٹر (EPC)اور انوائرنمنٹ ٹیکنالوجی سینٹر (Etc) کو ضم کر کے نئے منسلک ادارے ”کلائمیٹ پالیسی اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر (CPTC)“کے قیام کی منظوری دی گئی۔

 اجلاس میں پنجاب سپیشلائزڈ میڈیکل انسٹیٹیوشنز ایکٹ 2024ء، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی ایکٹ 2007 ء میں ترامیم اور ای-ٹرانسفر پالیسی 2024 ء کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ویڈ لاک پالیسی پر سختی سےعملدرآمد کی ہدایت کی۔ کابینہ نے کوہِ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو کوہِ سلیمان علاقے میں جیپ ایبل ٹریکس کی تعمیر کے لیے ضمنی گرانٹ کی فراہمی کی منظوری دی۔ کھلاڑیوں کے قیام کے لیے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس لاہور میں ہوٹل /ہوسٹل کی تعمیر“کی منظوری دی گئی۔ ضلع اٹک میں دریائے سندھ کے ساتھ موجود قیمتی دھاتوں (پلیسر گولڈ) کی بولی کیلئے ریزرو پرائس کی منظوری دی گئی۔ انوائرمنٹ پالیسی سنٹر اور انوائرمنٹ ٹیکنالوجی سنٹر کو کلائمیٹ پالیسی اینڈ ٹیکنالوجی سنٹر میں بدلنے کی منظوری دی گئی۔ پولیس سٹیشنز کی کمپیوٹرائزیشن (CPS) منصوبے کی سکیم کو اے ڈی پی 2024-25 میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

 وزیر اعلیٰ کے ضلعی ایس ڈی جیز پروگرام کے تحت نئی ترقیاتی سکیموں کی شمولیت اور پہلے سے منظور شدہ 03 ترقیاتی اسکیموں کی تبدیلی کی درخواست کی منظوری دی گئی۔ لاہور کی 7 ترقیاتی سکیموں کو اے ڈی پی 2024-25 ء میں شامل کرنے کی درخواست کی منظوری دی گئی۔ مالی سال 2024-2025 ء کے لئے پانچ ارب روپے کے فنڈز کی فراہمی کی درخواست کی منظوری دی گئی۔ گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قصور کے لیے 187 کنال 8 مرلے اراضی کے حصول کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے لیے فنڈز پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی (PSPA)میں تبدیل کرنے کے لیے کی منظوری دی۔ ایل ڈی اے ٹریبونل کے صدر کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ فیصل آباد میں انسدادِ بدعنوانی عدالت میں سپیشل جج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، سرگودھا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر / ڈین کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ لینڈ اینڈ پراسکیوشن افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کے لیے 4 گاڑیوں کی خریداری کے لیے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں بوائلرز اینڈ پریشر ویسلز آرڈیننس 2002  میں مزید ترامیم کی منظوری دی گئی۔ سجاد حسین سندھر، ڈی اینڈ ایس جے (ریٹائرڈ)، چیئرمین پنجاب سروس ٹربیونل لاہور کے حوالے سے پنجاب سبسڈیری ٹریژری رولز میں شرائط و ضوابط کی ترامیم کی منظوری دی گئی۔ پنجاب پروٹیکٹڈ ایریاز اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی از سر نو تشکیل کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں واسا راولپنڈی کے لئے بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن (PESSI) کی گورننگ باڈی کی از سر نو تشکیل کی منظوری دی گئی۔ پنجاب پروبیشن اینڈ پیروول سروس رولز 2025ء اورپنجاب پبلک سروس کمیشن کی آڈٹ رپورٹ برائے سال 2024ء کی منظوری دی گئی۔

 اجلاس میں صوبائی کابینہ کے 23ویں اور 24ویں اجلاس کے منٹس کی توثیق،کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون سازی و نجکاری کے 14ویں اور 15ویں اجلاسوں کے منٹس کی توثیق، کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کے 20ویں، 21ویں، 22ویں، 23ویں، 24ویں، 25ویں اور 26ویں اجلاسوں کے منٹس کی توثیق، پنجاب کی ضلعی حکومتوں کے اکاؤنٹس کی آڈٹ رپورٹس برائے سال 2019-20 اور 2020-21،حکومت پنجاب کے اکاؤنٹس کی آڈٹ رپورٹس برائے سال 2020-21 اور 2022-23 اور حکومت پنجاب کے اکاؤنٹس کی آڈٹ رپورٹس برائے سال 2018-19 اور 2019-2020 کی منظوری دی گئی۔