نواب آف کالا باغ ملک اسد خان انتقال کر گئے
میانوالی (ڈیلی پاکستان آن لائن )نواب آف کالا باغ ملک اسد طویل علالت کے بعد 80 برس کی عمر میں اسلام آباد میں انتقال کر گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سابق گورنر مغربی پاکستان نواب آف کالا باغ ملک امیر محمد خان مرحوم کے فرزند ملک اسد خان اسلام آباد میں آج طویل علالت کے بعد 80 برس کی عمر میں وفات پا گئے ہیں ، ان کی نماز جنازہ شام پانچ بجے کالاباغ میں ادا کی جائے گی ۔ملک اسد خان یکم جنوری 1940 کو کالاباغ میں پیدا ہوئے۔ رائل ایگری کلچر کالج سائرن سسٹر لندن سے ایگریکلچر میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی، اس کے علاوہ بیروت امریکہ روس سے بھی تعلیم حاصل کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملک اسد خان کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔جون 1967،کو میر آف ہنزہ میجر جنرل میر جمال خان کی بیٹی سے شادی ہوئی، جن سے دو بیٹے، نوابزادہ ملک فواد خان اور نوابزادہ ملک عماد خان پیدا ہوئے۔