بلدیاتی سربراہوں کا انتخاب ، مسلم لیگ ن کی کامیابیوں کا تسلسل برقرار

بلدیاتی سربراہوں کا انتخاب ، مسلم لیگ ن کی کامیابیوں کا تسلسل برقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ،فیصل آباد،گوجرانوالہ،سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، لالہ موسیٰ، ساہیوال،شیخوپورہ( خبر نگار خصوصی ،نمائندگان،مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں مسلم لیگ ن نے چیئرمین ضلع کونسل کی 33 میں سے25 نشستیں جیت لیں۔ ننکانہ صاحب میں عدالتی حکم پر الیکشن روک دیا گیا۔7 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی سمیٹی جبکہ مسلم لیگ ق کو صرف اٹک میں کامیابی ملی جہاں چودھری شجاعت حسین کی بھانجی ایمان طاہر نے ن لیگ کے امیدوار اور چودھری نثار کے بھانجے احسن علی کو شکست دے دی۔ گجرات میں چوہدری شجاعت حسین کی بہن سمیرا الہٰی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سیٹ پر ن لیگ کے تنویر کوٹلہ کامیاب رہے۔ رحیم یار خان میں بھی بڑا اپ سیٹ ہوا مخدوم سید احمد محمود کے بیٹے اور پیپلز پارٹی کے امیدوار سید علی محمود نون لیگ کے امیدوار اظہر لغاری سے شکست کھا گئے۔ فیصل آباد سے ن لیگ کے چودھری زاہد نذیر، گوجرانوالہ سے مظہر قیوم ناہرہ، میانوالی سے گل حمید روکھڑی، سرگودھا سے عاصم شیر میکن، ملتان سے دیوان عباس بخاری، بہاولپور سے دلشاد قریشی، سیالکوٹ سے حنا ارشد وڑائچ، منڈی بہاؤالدین سے غلام حسین بوسال، اوکاڑہ سے، علی قادر عباس، قصور سے رانا سکندر حیات اور لودھراں سے راجن سلطان کامیاب رہے۔ وہاڑی میں ن لیگ ہی کے محی الدین چشتی، چکوال میں طارق اسلم، خانیوال میں رضا سرگانہ، ساہیوال میں زاہد اقبال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فوزیہ خالد فاتح رہیں۔ چنیوٹ سے ن لیگ کے ثقلین سجن، جھنگ سے بابر سیال، حافظ آباد سے افضل تارڑ، نارووال سے احمد اقبال، رحیم یار خان سے اظہر لغاری، لیہ سے عمر اولکھ، راجن پور سے عبدالعزیز جگن، ڈیرہ غازی خان سے عبدالقادر کھوسہ اور مظفر گڑھ سے عمر خان گوپال نے میدان مارا۔دوسری طرف نواز لیگ نے تمام دس میونسپل کارپوریشنز میں میدان مار لیا۔ اکثر شہروں میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بلامقابلہ میئر منتخب ہوئے۔ فیصل آباد میونسپل کارپوریشن میں ن لیگ کے دو گروپوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ رانا ثناء اللہ گروپ کے رزاق ملک نے میدان مار لیا۔ شیر علی گروپ کو اپ سیٹ شکست ہوئی۔ راولپنڈی میں سردار نسیم، سیالکوٹ سے توحید اختر، گوجرانوالہ میں شیخ ثروت اکرام، گجرات سے حاجی ناصر محمود، سرگودھا میں ملک اسلم نوید، ساہیوال سے اسد بلوچ بلامقابلہ میئر بن گئے۔ ملتان میں ن لیگ کے نوید آرائیں نے میئرشپ کا مقابلہ جیت لیا۔ بہاولپور سے عقیل نجم ہاشمی نے میدان مار لیا۔ ڈی جی خان سے شاہد حمید چانڈیہ نے کامیابی سمیٹی۔ لاہور میں مسلم لیگ ن کے کرنل (ر) مبشر پہلے ہی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے بلا مقابلہ لارڈ میئر منتخب ہو چکے ہیں۔ چوہدری زاہد نذیر 214میں سے 176ووٹ لیکر واضح اکثریت سے چیئرمین ضلع کونسل ان کے پینل کے رائے فیاض حسین کھرل‘چوہدری خالد پرویز ورک اور رانا ذوالفقار وائس چیئرمین منتخب ہو گئے جبکہ مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ گروپ کے امیدوار محمد رزاق ملک 105ووٹ لیکر میئر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد‘ چوہدری عبدالغفور‘ شیخ محمد یوسف اور محمد امین بٹ ڈپٹی میئر منتخب ہو گئے ان کے مقابل میئر گروپ کے امیدوار میئر چوہدری شیراز کاہلوں اور ان کے پینل کے امیدوار ڈپٹی میئر ذوالفقار احمد شیخ‘ چوہدری اسلم گجر اور میاں رشید احمد کے پینل کو 73ووٹ ملے میونسپل کارپوریشن کے کل 182ممبران میں سے دو ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کیا جبکہ دو ووٹ کینسل ہو گئے ضلع کونسل فیصل آباد کے الیکشن میں کل 214ووٹوں میں سے 176ووٹ کی مثالی برتری کے ساتھ چوہدری زاہد نذیر چیئرمین ضلع کونسل منتخب ہوئے ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار سردار خان بہادر ڈوگر کو 16ووٹ ملے 2 ووٹ کینسل ہوئے جبکہ امیدوار چیئرمین قاسم فاروق اور جنید ساہی سمیت 20ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کیا ضلع کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمنیز کیلئے پولنگ پریزائیڈنگ آفیسر ای ڈی او ایجوکیشن زاہد بشیر گورایہ کی زیر نگرانی ٹیکنیکل ہائی سکول پیپلزکالونی میں ہوئی جبکہ میئر میونسپل کارپوریشن اور ڈپٹی میئرز کے انتخاب کیلئے پریزائیڈنگ آفیسر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن طارق خان نیازی کی زیر نگرانی پولنگ میونسپل کمپلیکس واقع نزد ریلوے سٹیشن فیصل آباد میں ہوئی ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن کے سربراہوں کے الیکشن کیلئے پولنگ صبح 9بجے سے دوپہر دو بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہی اور پرامن ماحول میں الیکشن کا عمل تکمیل کو پہنچا اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کے علاوہ ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے بھی خصوصی اقدامات کئے گئے تھے. گوجرانوالہ کی مئیر شپ کا الیکشن مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ ثروت اکرام نے میدان مار لیا ریکارڈ لیڈ سے برتری ، مئیر منتخب لیگی امیدواران سلمان خالد پومی بٹ، اور رانا مقصود احمد ڈپٹی مئیر منتخب ہو گئے ضلع کونسل کے چئیرمین کی سیٹ بھی لیگی امیدوار مظہر قیوم ناھرا نے جیت پی ٹی آئی کے راہنما کو بد ترین شکست کا سامنا کامیاب امیدواروں کے حامیوں کا جشن ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے، ڈیروں پر بھی جشن کا سماں، تفصیل کے مطابق ضلع کونسل حال گوجرانوالہ ہونے والے مئیر شپ اور چئیرمین ضلع کونسل کے الیکشن میں لیگی امیدوار برائے مئیر شیخ ثروت اکرام بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے جبکہ ضلع کونسل چئیرمین لیگی امیدوار مظہر قیوم ناھرا نے بھی ریکارڈ لیڈ سے کامیابی حاصل کر دی ہے انتخابی نتائج کے مطابق مئیر کے امیدوار شیخ ثروت اکرام نے میونسپل کارپوریشن کے کل ووٹ 97میں سے 87انکے مخالف آزاد امیدوار یحیٰ بٹ کو صرف 8ووٹ ملے مجموعی نتائج کے مطابق مئیر اور ڈپٹی مئیر کے اس الیکشن میں شیخ ثروت اکرام مئیر اور لیگی امیدواران سلمان خالد پومی بٹ اور رانا مقصود کو ڈپٹی مئیر منتخب کر لیا گیا ہے اسی طرح ضلع کونسل کے چئیر مین کے الیکشن میں لیگی امیدوار مظہر قیوم ناھرا نے کل 118ووٹوں میں سے 94ووٹ لے کر میدان مارلیا ہے جبکہ انکے مخالف پی ٹی آئی کے امیدوار فیصل قادر چیمہ صرف 22ووٹ حاصل کر سکے مئیر، ڈپٹی مئیر اور ضلع کونسل کے حالیہ الیکشن میں مجموعی طور پر لیگی امیدواران کامیاب قرار پائے ہیں الیکشن میں کل 8امیدواروں نے حصہ لیا جن میں 6امیدوار مئیر اور ڈپٹی مئیر کیلئے پنجہ آزمائی کر رہے تھے جبکہ دو ضلع کونسل کی چئیرمین شپ کے امیدواران تھے پولنگ صبح9بجے سے دوپہر 2بجے تک ہوئی مجموعی طور پر الیکشن پر امن رہا تاھم ووٹنگ کے دوران لڑائی جھگڑے کے چھوٹے موٹے واقعات رونما ہوئے جنکو مقامی انتظامیہ اور پولیس نے بر وقت مداخلت کر کے قابو کر لیا مئیر کیلئے شیخ ثروت اکرام مسلم لیگ ن اور یحییٰ بٹ بطور آزاد امیدوار، اسی طرح ڈپٹی مئیر کی دو سیٹوں کیلئے سلمان خالد پومی بٹ اور رانا مقصود احمد لیگی امیدوران اور خاتون امیدوار زبیدہ احسان چودھری اور چودھری مشتاق احمد چیمہ آزاد امیدواروں کے طو رپر لیکشن میں حصہ لے رہے تھے اس طرح ضلع کونسل کی چئیرمین شپ کیلئے مظہر قیوم ناھرا مسلم لیگ ن اور فیصل قادر چیمہ بطور پی ٹی آئی امیدوار حصہ لے رہے تھے ۔ضلع قصور کے بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ نے میدان مار لیا،جبکہ دو میونسپل کمیٹیوں میں تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوگئے ۔راناسکندر حیات خاں ضلعی چیئرمین،ملک اعجاز احمد خاں آف کھائی اورعزیراحمد ضلعی وائس چےئرمین منتخب ہوگئے،میونسپل کمیٹی قصور میں حاجی ایاز خان بلامقابلہ چیئرمین اور احمد لطیف چوہدری وائس چیئرمین،مصطفی آباد سے تحریک انصاف کے عبدالخالق چیئرمین ،منیر احمد وائس چیئرمین،کھڈیاں خاص سے حاجی ابراھیم بلامقابلہ چیئرمین جبکہ جواد حسنین وائس چیئرمین،راجہ جنگ سے تحریک انصاف کے چوہدری الطاف چیئرمین جبکہ امجد علی وائس چیئرمین،کوٹ رادھا کشن سے خالد جاپانی بلامقابلہ چیئرمین اور مبین شاہ وائس چیئرمین،کنگن پور سے حافظ خالد چیئرمین اور ارشد علی وائس چیئرمین،الہ آباد سے صادق علی چیئرمین جبکہ فیصل وائس چیئرمین،پھول نگر سے عامر نثار بلا مقابلہ چیئرمین اور ساجد علی وائس چیئرمین ،پتوکی سے عمران شاھد چیئرمین جبکہ چوہدری عبدالرشید وائس چیئرمین،چونیاں سے میاں نسیم چیئرمین جبکہ بلال ہاشمی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے،شہر یوں کی بہت بڑی تعداد نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے،سیالکوٹ میں ضلع کونسل کے چیئرمین ووائس چیئرمینوں کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن ) کے رکن صوبائی اسمبلی ارشد وڑائچ کی بیٹی حنا ارشدوڑائچ بھاری اکثریت سے ووٹ لے کر چیئرپرسن اور مسلم لیگ (ن) کے تین امیدوار سابق رکن صوبائی اسمبلی جمیل اشرف ، چوہدری رضا سبحانی اور ملک ضیافت اعوان بھی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔کامیابی کے بعد کارکنوں کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے ہیں۔ضلع کونسل کے سربراہان کے انتخاب انوار کلب آڈیٹوریم میں منعقد ہوا ہے اور پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں ہونے والے انتخابات میں 144یونین کونسلوں کے چیئرمینوں ا ور مخصوص سیٹوں پر کامیاب ہونے والوں نے اپنے اپنے ووٹ کاسٹ کئے ۔ انتخابات مکمل ہونے کے بعد ہونے والی گنتی کے بعد مسلم لیگ (ن ) کی چیئرپرسن کی امیدوار حنا ارشد نے125ووٹ لئے جبکہ مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سکندرخان نے اٹھارہ ووٹ حاصل کئے جبکہ وائس چیئرمین کی تین سیٹوں پر بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار جمیل اشرف ، چوہدری رضا سبحانی اور ملک ضیافت اعوان 125ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ایک ووٹ مسترد ہوا جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے تینوں امیدواروں چوہدری محمد نعیم ہندلی ،مرزادلاور بیگ اور محمد اقبال نے اٹھارہ ووٹ حاصل کئے ۔ کامیابی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کامیاب ہونے والے وائس چیئرمینوں کو کارکنوں نے کندھوں پر اٹھا لیااور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں ۔اس موقع پر نو منتخب چئیرپرسن حنا ارشد وڑائچ نے کہا کہ میں اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کی شکرگزار ہوں ۔میرے والد محترم نے اپنی زندگی عوام کی بے لوث خدمت کی خاطر وقف کر رکھی ہے۔انشاء اللہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گی ۔انہوں نے کہا کہ میرے قائدین نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اللہ کے فضل سے اس پر پورا اترنے کیلئے دن رات محنت کروں گی اور میاں نواز شریف کے ویژن کی روشنی میں ضلع میں تعمیر وترقی کے باب رقم کئے جائیں گے۔بلدیاتی انتخابات کا آخری معرکہ بھی حکمران جماعت نے مار لیا ضلعی چیئرمین اور میونسپل کمیٹیوں کے الیکشن میں مسلم لیگ ن نے واضح کامیابی حاصل کر لی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا ‘ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شبیر کوٹلہ کے بھائی چوہدری محمد علی تنویر 77ووٹ لیکر ضلعی چیئرمین منتخب ہو گئے جبکہ مسلم لیگ ق کی امیدوار سمیرا الٰہی 63ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی طرف سے مشترکہ طور پر سمیرا الٰہی کو چیئرمین جبکہ وائس چیئرمین کیلئے محمد حنیف چوہدری اور سید فیض الحسن شاہ کو میدان میں اتار ا گیا تھا نومنتخب ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر کے ساتھ چوہدری شعیب رضا اور میاں شیر افگن بطور وائس چیئرمین انتخاب لڑ رہے تھے۔ حافظ آباد میں ضلع کونسل اور چاروں میونسپل کمیٹیوں کے چےئر مین اور وائس چےئر مین کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے افضل حسین تارڑ گروپ نے کلین سویپ کر لیا۔ضلع کونسل میں وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چودھری افضل حسین تارڑ اور رائے قمر الزمان کھرل 39ووٹ لیکر ضلع کونسل کے چےئر مین اور وائس چےئر مین منتخب ہو گئے۔جبکہ پی ٹی آئی کے قیصر عباس چدھڑ اور ملک محمد انور 21ووٹ حاصل کر سکیں۔چیئرمین بلدیہ بورے والا کے الیکشن میں آزاد امیدوار چیئرمین چوہدری عاشق آرائیں اور وائس چیئرمین حاجی افتخار بھٹی 27ووٹ لے کر کامیاب،آزاد امیدوار چیئرمین میاں متین اور وائس چیئرمین راؤ عزیز الرحمان نے 18ووٹ حاصل کیے دونوں امیدواروں کا تعلق مسلم لیگ(ن)سے ہے،تفصیلات کے مطابق تحصیل میونسپل کمیٹی بورے والا کے چیئرمین و وائس چیئرمین کے انتخابات میں آزاد امیدوار چیئرمین چوہدری عاشق آرائیں اور وائس چیئرمین حاجی افتخار احمد بھٹی 27ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے کامیاب ہو نے والے چیئرمین چوہدری عاشق آرائیں کا تعلق پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور ارشاد احمد آرائیں کے گروپ سے ہے جبکہ18 ووٹ لیکر ہارنے والے امیدوار برائے چیئرمین میاں عبدالمتین اور وائس چیئر مین راؤ عزیزالرحمن کا تعلق سید شاہد مہدی نسیم شاہ(سابق ایم این اے و سابق ضلعی چیئرمین )سے ہے مقامی سطح پر مسلم لیگ(ن)کی قیادت میں اختلافات کے باعث کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا تھا جیتے والے امیدوار کے حامیوں کی جانب سے ڈھول کی ڈھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے آتش بازی کی گئی۔ضلع کونسل اوکاڑہ اور ضلع کی پانچ میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمین وائس چیئرمینوں کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی پانچ سیٹوں پر کامیابی پیپلز پارٹی ایک نشست حاصل کرسکی ۔ تحصیل اوکاڑہ اور دیپالپور کی سیٹیں پہلے ہی ن لیگ بلامقابلہ جیت چکی ہے۔ تفصیلات کیمطابق ضلع کونسل اوکاڑہ میں چیئرمین اور وائس چیئرمینوں کے انتخابات کے سلسلہ میں پولنگ ہوئی پولنگ مجموعی طور پر پرامن رہی ضلع کونسل کے ووٹروں کی تعداد 165 تھی۔ کاسٹ 163 ووٹ ہوئے ممبر قومی اسمبلی چوہدری ندیم عباس گروپ کے حمایت یافتہ مسلم لیگ ن کیامیدوار ملک علی قادرعباس نے 139 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ان کے وائس چیئرمینوں راؤ سعد اجمل اور صباحت نواز نے بھی 139 ، 139 ووٹ حاصل کئے مدِمقابل پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے امیدوار نواب علی کلس نے 23 ووٹ حاصل کئے جس کو پاکستان تحریک انصاف کی حمایت بھی حاصل تھی میونسپل کمیٹی حجرہ شاہ مقیم میں مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ مخدوم ذوالفقار علی گیلانی سید اعجاز عرف پپو شاہ 17 ، 17 ووٹ لے کر چیئرمین اور وائس چیئرمین کامیاب ہو گئے میونسپل کمیٹی حویلی لکھا سے میں شعیب قادر وٹو چیئرمین اور وائس چیئرمین محمد حنیف رحمانی 17 ، 17 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی دونوں کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔ میونسپل کمیٹی منڈی احمد آباد سے چیئرمین کے امیدوار مرزا ناظم بیگ اور وائس چیئرمین علی گوہر بھٹی نے 13 ، 13 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی میونسپل کمیٹی بصیر پور میں مسلم لیگ کے حمایت یافتہ محمد انعام رسول چیئرمین اور میاں بشارت چھچھر وائس چیئرمین نے 12، 12 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی میونسپل کمیٹی رینالہ خورد سے پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ چیئرمین کے امیدوار ملک طارق جاوید اور وائس چیئرمین کے امدوار اشرف چشتی ایڈووکیٹ نے 13 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ میونسپل کمیٹی اوکاڑہ سے چوہدری اظہر محمود اور وائس چیئرمین شیخ لیاقت علی بھولا بلامقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں دیپالپور سے فخر مسعود بودلہ اور غضنفر بلامقابلہ کامیاب ہو گئے۔ چیئرمین ضلع کونسل جہلم کے الیکشن میں اسحاق ڈار ہار گیا حمزہ شہباز جیت گیا ٹکٹ سے محروم ہونے والے باغی امیدوار راجہ قاسم علی نے 34ٹکٹ ہولڈر حافظ اعجاز جنجوعہ نے 24ووٹ حاصل کیے ہیں 59ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعما ل کیاجیتنے کے بعد جشن کا سماں اور بھنگڑے ڈالے گیے تفصیلات کے مطابق چیئرمین ضلع کونسل جہلم کے الیکشن میں 59ووٹرز نے اپنی ووٹ کا حق استعمال کیا جن میں 50ممبران ن لیگ کے اور 9ممبران پاکستان تحریک انصاف کے تھے تین امیدوار مدمقابل تھے جن میں مسلم لیگ ن وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حافظ اعجاز جنجوعہ آزاد امیدوار جس سے ٹکٹ واپس لیا گیا تھا حمزہ شہباز و باغی گروپ راجہ قاسم علی خان اور پاکستان تحریک انصاف کے مرزا جمشید اشرف شامل تھے نتائج کے مطابق اسحاق ڈار گروپ کے حافظ اعجاز نے 24ووٹ ،حمزہ شہباز گروپ کے راجہ قاسم علی خان نے 34ووٹ اور تحریک انصاف کے مرزا جمشید اشرف نے 1ووٹ حاصل کیا ۔ حاجی محمد ناصر چیئرمین رانا محمد سرفراز وائس چیئرمین،34 ووٹ لے کر غیر حتمی نتائج کے مطابق کامیاب قرار پائے ان دونوں کو صوبائی وزیر حمیدہ وحید الدین اور دیوان مشتاق احمد سابق ایم پی اے کی حمایت حاصل تھی تفصیلات کے مطابق بلدیات سٹی چیئرمین وائس چیئرمین کے ہونے والے الیکشن میں 43 میونسپل کونسلرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جن میں پانچ خواتین،دو اقلیتی،دو لیبر اور ایک یوتھ کی سیٹ شامل ہے پولنگ صبح 9 بجے شروع ہو کر2 بجے تک بلا تاخیر جاری رہی حق رائے دہی استعمال کرنے والوں میں حمیدہ وحید الدین گروپ کی طرف سے تین خواتین ایک اقلیت اور ایک لیبر کونسلرزسمیت 21 کونسلر شامل تھے جبکہ دیوان مشتاق احمد سابق ایم پی اے گروپ کی طرف سے دو خواتین سمیت 12کونسلرز نے حصہ لیا چوہدری ارشد محمود گوندل گروپ کی طرف سے ایک اقلیت،ایک لیبر ایک یوتھ کونسلر سمیت10کونسلرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔جبکہ ارشد گروپ کی طرف سے ایک میونسپل کونسلر زاہد بھٹی،صوبائی وزیر گروپ میں شامل ہونے سے ان کی تعداد22 ہو گئی تھی اور دیوان مشتاق گروپ کے 12 کونسلر شامل کر کے کل تعداد34 کونسلرز ہو چکی تھی اور الیکشن میں بھی یہی رزلٹ سامنے آیا،حاجی محمد ناصر چیئرمین ،رانا محمد سرفراز وائس چیئرمین 34 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ ان کے مخالف امیدوا ر نے 9 ووٹ لیے۔چنیوٹ میں بلدیاتی الیکشن کے دوران مسلم لیگ (ن)نے ضلع کونسل کی چیئرمین شپ سمیت تین میونسپل کمیٹیوں میں کامیابی حاصل کرلی۔جبکہ چنیوٹ میونسپل کمیٹی کی چیئرمین شپ پرمسلم لیگ(ن)کوشکست کاسامناپی ٹی آئی کاحمایت یافتہ آزادامیدوارکامیاب تفصیلات کے مطابق چنیوٹ ضلع کی ضلع کونسل کی چیئرمین شپ پر مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے چوہدری ثقلین سجنکا چیئرمین اورسردار زادہ سید ذوالفقار حیدر شاہ ضلعی وائس چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں ان کے مقابلے میں کسی نے بھی کاغذات جمع نہیں کروائے تھے جبکہ تحصیل لالیاں میونسپل کمیٹی کی چیئرمین شپ پر بھی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر مہر ممتاز اوروائس چیرمین شپ کیلئے راؤ عبدالرحمن بھی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے میونسپل کمیٹی چناب نگر سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر سردار زادہ سید حسین عباس شاہ چیئرمین جبکہ سید کنول عباس شاہ وائس چیئرمین منتخب ہوئے تحصیل بھوانہ سے ٹاس پر مسلم لیگ ن کے مہر ارشد جپہ چیئرمین اور وائس چیئرمین شپ کیلئے چوہدری تنویر احمد منتخب ہو گئے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی چنیوٹ سٹی کی چیئرمین شپ پر مسلم لیگ(ن)کاٹکٹ ہولڈرناکام ہواآزادامیدوارمہرمحمدخالدنے 33ووٹ حاصل کیے جبکہ مدمقابل فہدنعیم فخری صرف24ووٹ حاصل کرسکے۔ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نواز کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار محترمہ فوزیہ خالد جاوید وڑائچ 99ووٹ حاصل کرکے چےئرمین ضلع کونسل منتخب ہوگئی ہیں ،ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مجموعی 109ووٹوں میں سے 105ووٹ کاسٹ ہوئے ،جن میں سے مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی چوہدری خالد جاوید وڑائچ کی اہلیہ مسلم لیگ کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار محترمہ فوزیہ خالد جاوید وڑائچ نے 99ووٹ حاصل کئے ،جبکہ مسلم لیگ نواز کے دستبردار ہونے والے امیدوار سردار مسعود خاں گادھی نے 2ووٹ ،پی ٹی آئی کے دستبردار ہونے والے امیدوار چوہدری سعید احمد سعید نے ایک جبکہ آزاد امیدوار چوہدری ریاض الحق نے 2ووٹ حاصل کئے جبکہ ایک ووٹ مسترد کردیا گیا ،واضح رہے کہ آزادامیدوار چوہدری ریاض الحق سمیت پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نواز کے نامزد امیدوار بھی محترمہ فوزیہ خالد جاوید وڑائچ کی حمایت کررہے تھے،محترمہ فوزیہ خالد وڑائچ پینل کے ساتھ سید اختر عباس کرمانی اور چوہدری عرفان اعظم سپرا وائس چےئرمین ضلع کونسل منتخب ہوئے ہیں ،میونسپل کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری غلام نبی عرف مٹھو گجر 20ووٹ حاصل کرکے چےئرمین بلدیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ جبکہ ان کے پینل کے چوہدری سعید الرحمن طاہر وائس چےئرمین منتخب ہوئے ہیں ،میونسپل کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے چےئرمین کے انتخاب کیلئے پولنگ گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز میں ہوئی ،میونسپل کمیٹی کے مجموعی 40ووٹو ں میں سے 39ووٹ کاسٹ ہوئے ،پی ٹی آئی کے امیدوارچےئرمین چوہدری غلام نبی گجر اور وائس چےئرمین چوہدری سعید الرحمن طاہر نے 20ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ،جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ نواز کے امیدوار عاطف صفدر رندھاوا اور وائس چےئرمین محمد رشید نے 18ووٹ حاصل کئے ،جبکہ ایک بیلٹ پیپر پر ڈبل مہر لگانے کی وجہ سے ووٹ مسترد کردیا گیا ،میونسپل کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پاکستان تحریک انصاف کے پینل کی کامیابی پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شہر میں ڈھول بجا کر اور بھنگڑے ڈال کر جشن منایا ،اور مٹھائیاں تقسیم کیں ۔میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کے انتخابات میں چوہدری ندیم اصغر کائرہ چیئرمین اور شیخ خالد محمود20ووٹ لے کر منتخب ہو گے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے چیئرمین کے امیدوار شبیر بھٹی اور ملک امجد شکور وائس چیئرمین11ووٹ حاصل کر سکے ہیں اس طرح لالہ موسیٰ سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب ہو گے ہیں کامیابی کا اعلان ہوتے ہی جیالے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے اور فتح کی خوشی میں جشن مناتے رہے ہیں بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں ضلع چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات میں پولنگ ہوئی اورمسلم لیگ(ن) کے چوہدری زاہداقبال ساہیوال کے ضلعی چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے 96 ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ رانا سجاد اور رانا فاروق وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ضلعی چیئرمین افضل بریال اور محمدیارڈمرااوراعجازخاں بلوچ وائس چیئرمینوں کے امیدواروں نے 13 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ ضلع قصور کے بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ نے میدان مار لیا،جبکہ دو میونسپل کمیٹیوں میں تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوگئے ۔راناسکندر حیات خاں ضلعی چیئرمین،ملک اعجاز احمد خاں آف کھائی اورعزیراحمد ضلعی وائس چےئرمین منتخب ہوگئے،میونسپل کمیٹی قصور میں حاجی ایاز خان بلامقابلہ چیئرمین اور احمد لطیف چوہدری وائس چیئرمین،مصطفی آباد سے تحریک انصاف کے عبدالخالق چیئرمین ،منیر احمد وائس چیئرمین،کھڈیاں خاص سے حاجی ابراھیم بلامقابلہ چیئرمین جبکہ جواد حسنین وائس چیئرمین،راجہ جنگ سے تحریک انصاف کے چوہدری الطاف چیئرمین جبکہ امجد علی وائس چیئرمین،کوٹ رادھا کشن سے خالد جاپانی بلامقابلہ چیئرمین اور مبین شاہ وائس چیئرمین،کنگن پور سے حافظ خالد چیئرمین اور ارشد علی وائس چیئرمین،الہ آباد سے صادق علی چیئرمین جبکہ فیصل وائس چیئرمین،پھول نگر سے عامر نثار بلا مقابلہ چیئرمین اور ساجد علی وائس چیئرمین ،پتوکی سے عمران شاھد چیئرمین جبکہ چوہدری عبدالرشید وائس چیئرمین،چونیاں سے میاں نسیم چیئرمین جبکہ بلال ہاشمی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے،شہر یوں کی بہت بڑی تعداد نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے،فیصل آباد میونسپل کارپوریشن کی نشست کے لئے حکمران جماعت کے دو گروپوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں رانا ثنااللہ گروپ کے رزاق ملک نے میدان مار لیا جبکہ شیر علی گروپ کو اپ سیٹ شکست ہوئی،چنیوٹ میںآزاد امیدوار مہر محمد خالد حکمران جماعت کے فہد نعیم فخری کو شکست دے کر میونسپل کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہو گئے ،سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کے صاحبزادے کو شکست ہو گئی ،لالہ موسی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار ندیم اصغر کائرہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار کو شکست دیتے ہوئے میونسپل کمیٹی کے چیئرمن منتخب ہو گئے ،ضلع کونسل پاکپتن کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کر لی ،لیگی امیدواروں کی کامیابی کی خوشی میں بھرپور جشن منایا گیا ، کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے قیادت کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے جبکہ اس موقع پر منوں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔عبدالقادر کھوسہ 106ووٹ لیکر چیئر مین منتخب ہو گئے ۔احمد خان لغاری اور جاوید اقبال قیصرانی وائس چیئرمین منتخب کر لئے گئے ۔کارپوریشن میئر ڈیرہ کے انتخاب میں بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شاہد حمید نے مقابلہ جیت لیا اور انہوں نے مخالف امیدوار عمران شاہ کے مقابلے میں 14ووٹ حاصل کئے جبکہ شیخ اسرار کووائس چیئر مین منتخب کر لیا گیا ۔میونسپل کمیٹی تونسہ پرحکمران جماعت (ن) لیگ کے پیر بشیر جعفر اور تحرییک انصاف کے خواجہ غلام اللہ بخش کے درمیان مقابلہ 13،13ووٹوں سے (لاٹ) ہوگیا جس کا فیصلہ آج جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کریں گے ۔میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ کے سردار ظفر عالم خان گورمانی پہلے ہی بلا مقابلہ چیئر مین جبکہ سعید احمد خان مہروانی وائس چیئر مین منتخب ہوچکے ہیں ۔ ضلع اور بلدیہ جھنگ کے چیئرمین کے لیے وقاص اکرم گروپ نے میدان مارلیا اور یہاں سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق نواب بابر خان سیال ضلع اور شیخ نواز اکرم بلدیہ کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں ۔جھنگ میں ضلع کے چیئرمین کے لیے حکمران جماعت کے دو دھڑے آمنے سامنے تھے ۔نواب بابر خان سیال کا مقابلہ حبیب سلطان سے تھااور اس معرکے میں بابر خان سیال 67 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ حبیب سلطان نے 48 ووٹ حاصل کیے ۔بلدیہ چیئرمین کا نتیجہ بھی وقاص اکرم گروپ کے حق میں رہا ۔ ا س نشست پر شیخ نواز اکرم نے 38 ووحاصل کئے ۔شورکوٹ سے کامیاب ہونے والے رفیق آڑھتی ،گڑھ مہاراجہ سے چوہدری محمد اسلم ،اور احمد پورسیال سے پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہونے والے چیئرمین میونسپل کمیٹی رانا توقیر آصف کا تعلق وقاص اکرم گروپ سے ہے ۔اٹھارہ ہزاری سے کامیاب ہونے والے حبیب الرحمان چیلہ کو حبیب سلطان گروپ کی حمایت حاصل تھی ۔ دونوں گروپوں میں لاہور کے ایوان وزیر اعلیٰ میں تصادم کے باعث پولنگ کے روز سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے ۔ضلع لیہ میں بھی حکمران جماعت نے میدان مار لیا جہاں مسلم لیگ (ن) کے ملک عمر علی اولکھ اور تحریک انصاف کے فیروز علی خان سواگ کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوا اورملک عمر علی اولکھ چیئرمین منتخب ہو گئے جبکہ وائس چیئرمین ضلع کونسل لیہ کے انتخاب میں مہر نور محبوب میلوانہ نے 53ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار فیروز علی سواگ کو 8ووٹ ملے ۔میونسپل کمیٹی لیہ میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حافظ جمیل احمد خان نے آزاد گروپ کے شیخ غلام رسول کاشی ایک ووٹ سے شکست دے کر مقابلہ جیت لیا جبکہ سید گلزار حسین شاہ وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی لیہ منتخب کر لئے گئے ۔میونسل کمیٹی فتح پور میں صاحبزادہ گروپ کے اظہار کاہلوں چیئرمین،میاں جاوید اصغر وائس چیئرمین،میونسپل کمیٹی چوک اعظم میں حکمران جماعت (ن) کے ملک ریاض گرواں چیئرمین،لالہ اسلم گجر وائس چیئرمین،میونسپل کمیٹی کروڑ میں تحریک انصاف کے افتخار نیازی چیئرمین منتخب ہو گئے جبکہ میونسپل کمیٹی چوبارہ میں (ن) لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی قیصر خان مگسی کے بھائی مظہر عباس مگسی آزاد حیثیت میں بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو چکے ہیں۔ضلع کونسل اوکاڑہ میں مسلم لیگ (ن) کے نامزدکردہ امیدوار ملک علی قادر عباس بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے جبکہ (ن)لیگ کے ہی راؤ سعد اجمل خان اورمیاں صباحت اللہ خان وائس چیئرمین منتخب کر لئے گئے ۔ملک علی قادر نے 139ووٹ حاصل کئے جبکہ انکے مد مقابل پاکستان پیپلزپارٹی کے میاں منظور احمد خان گروپ کے نواب خاں کلس نے 23ووٹ حاصل کئے ۔میونسپل کمیٹی اوکاڑہ کیلئے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد اظہر پہلے ہی بلا مقابلہ چیئر مین اور شیخ لیاقت علی بھولابلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوچکے ہیں۔چنیوٹ میںآزاد امیدوار مہر محمد خالد میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اور حاجی محمد زاہد وائس چےئرمین منتخب ہوگئے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار مہر محمد خالدنے 33 ووٹ حاصل کئے جبکہ حکمران جماعت (ن) لیگ کے فہد نعیم فخری نے24ووٹ حاصل کر سکے۔فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن ) کے چوہدری زاہد نذیر بھاری اکثریت سے چیئرمین ضلع کونسل منتخب کر لئے گئے ۔(ن ) کے چوہدری زاہد نذیر نے 176 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مقابلہ میں تحریک انصاف کے امیدوار سردار خان بہادر ڈوگر نے 16 ووٹ حاصل کئے ۔میونسپل کارپوریشن سٹی فیصل۱ٓباد کی نشست پر رانا ثناء اللہ گروپ کے امیدوار ملک محمد رزاق نے 105ووٹ حاصل کر کے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل چوہدری شیر علی اور چوہدری عابد شیر علی گروپ کے میئر گروپ کے امیدوار چوہدری شیراز کاہلوں نے 73 ووٹ حاصل کئے ۔گوجرانوالہ میں حکمران جماعت (ن) لیگ نے کلین سویپ کر لیا ۔ضلع کو نسل، میو نسپل کا رپو ریشن اور میو نسپل کمیٹیوں میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کر لی ۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے امیدوار مظہر قیوم نا ہرہ چیئرمین منتخب ہو گئے جبکہ اعجاز پرویا اور رانا عامر نذیر وائس چیئرمین منتخب ہو گئے ۔میونسپل کا رپو ریشن کی نشست پر میئر کے لئے (ن) کے امیدوار شیخ ثروت اکرام اور سلمان خا لد اور رانا مقصود ڈپٹی میئر منتخب ہو گئے۔میو نسپل کمیٹی قلعہ دیدار سنگھ سے مسلم لیگ (ن)کے شیخ یعقوب بہلولیہ آزاد امیدوار شیخ فیا ض کو شکست دے کر کامیاب قرار پائے۔میونسپل کمیٹی علی پو ر چٹھہ سے (ن) لیگ کے امیدوار ریا ض احمد ڈار چیئرمین جبکہ رانا رضوان وائس چیئرمین منتخب ہو گئے۔میو نسپل کمیٹی گکھڑسے (ن) لیگ کے ظفر میر چیئرمین اورارسلان ثا قب وائس چیئرمین منتخب ہو گئے ۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق راجن پور میں ضلع چیئرمین اور وائس چیئرمین کا معرکہ بھی حکمران جماعت (ن) لیگ نے جیت لیا ۔مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوارعبدالعزیز خان المعروف جگن خان دریشک چیئرمین ضلع کونسل اور مرزا شہزادہمایوں عرب بنی اسد وائس چیئرمین منتخب ہو گئے۔ میونسپل کمیٹی چشتیاں کے انتخاب میں (ن)لیگ کے امیدوار عبدالرزاق رامے چیئرمین جبکہ ملک محمدناصر خاں چیئرمین بلدیہ چشتیاں منتخب ہوگئے ۔سرگودھا میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار عاصم شیر میکن چیئرمین ضلع کونسل منتخب ہو گئے۔ضلع کونسل سرگودھا کے 185ممبران نے چیئرمین ضلع کونسل کے انتخاب کیلئے ووٹ ڈالا اور غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق (ن) لیگ کے امیدوار عاصم شیر میکن نے 124ووٹ حاصل کئے جبکہ فرخ جاوید گھمن کا پینل 61ووٹ حاصل کر سکا۔سرفراز علی بھٹی،گلشن شیرازی،مظہر شا ہ وائس چیئرمینز منتخب کر لئے گئے ۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ملک اسلم نوید پہلے ہی بلا مقابلہ مئیر سرگودھا منتخب ہو چکے ہیں۔لالہ موسی میں پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار کو شکست دیدی۔ پیپلز پارٹی کے ندیم اصغر کائرہ مخالفت امیدوار شبیر بھٹی کے 13ووٹوں کے مقابلے میں 20ووٹ لے کر لالہ موسی میونسپل کمیٹی کے چیئرمن منتخب ہو گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع کونسل میانوالی میں پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق میانوالی ضلع کونسل سے (ن) لیگ کے گل حمید روکھڑ ی کامیاب ہو گئے جبکہ تحریک انصاف کے نعیم پوڑاکو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔رحیم یار خان ضلع کونسل سے (ن) لیگ کے ا ظہرلغاری کامیا ب ہو گئے جبکہ سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کے صاحبزادے پیپلزپارٹی کے مخدوم سید علی محمود ناکام رہے۔ملتان سے مسلم لیگ (ن) کے دیوان محمد عباس ضلع کونسل کے چےئرمین منتخب ہو گئے ۔سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ 126 ووٹ حاصل کرکے چیئرمین ضلع کونسل منتخب ہوگئیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق مری میونسپل کمیٹی اور کوٹلی سٹن میں نامکمل الیکٹورل کالج کی وجہ سے انتخابات ملتوی کیے گئے جبکہ کلر سیداں اور خانپور میں امیدواروں کی جانب سے دستبرداری کی وجہ سے انتخابات نہیں ہوئے۔ضلع کونسل پاکپتن کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کر لی ۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین گروپ کے امیدوار رانا احمد عتیق انور 20ووٹوں کی برتری سے ضلع چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں انہیں کل 124ووٹوں میں سے 72جبکہ مدمقابل امیدوار سردار محمد شہزاد ڈوگر اور انکے پینل کو 52ووٹ ملے۔

مزید :

صفحہ اول -