جوہر ٹاؤن:نجی ہسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے 3بچوں کا باپ جاں بحق لواحقین کا شدید احتجاج

جوہر ٹاؤن:نجی ہسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے 3بچوں کا باپ جاں بحق لواحقین کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل) جوہر ٹاؤن کے نجی ہسپتال میں 3بچوں کا باپ40سالہ شخص غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق ہو گیا، لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر ڈاکٹر کے خلاف احتجاج کیا ۔مظاہرین کے مطابق ایف ٹو بلاک کا رہائشی شرجیل مقامی کمپنی میں ملازم تھا، طبیعت خراب ہونے پر اسے مقامی ہسپتال میں لایا گیا جہاں لیڈی ڈاکٹر آمنہ نے اسے انجکشن لگا دیا جس کے بعد اس کی حالت غیر ہو گئی اور وہ دم توڑ گیا ۔شرجیل کی فوری موت واقع ہونے پر لواحقین ڈاکٹروں کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے اور لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کرمظاہرین کو منتشر کرتے ہوئے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے میں منتقل کر دی ۔پولیس کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا جبکہ ڈاکٹر آمنہ ہسپتال سے فرار ہو گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -