موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے 6 رکنی گینگ کا سرغنہ گرفتار،چوروں کی عمریں جان کر آپ کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہو جائیںگے

موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے 6 رکنی گینگ کا سرغنہ گرفتار،چوروں کی عمریں جان ...
 موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے 6 رکنی گینگ کا سرغنہ گرفتار،چوروں کی عمریں جان کر آپ کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہو جائیںگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوتھل(ڈیلی پاکستان آن لائن)لسبیلہ پولیس کی کارروائی،موٹرسائیکلیں چوری کرنےوالے6رکنی کم عمر گینگ کا سرغنہ گرفتار،حب کےمختلف علاقوں سے متعدد موٹر سائیکلز چوری کرنے کا اعتراف کرلیا۔

لسبیلہ پولیس کے مطابق  ایس ایچ او حب سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے حب کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کرنے والے کم عمر گینگ کا سرغنہ کو گرفتار کرلیا ،ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ حب کے مختلف مقامات پر کھڑی موٹرسائیکلوں کے لاک کمال مہارت سے توڑ کر چوری کرتے تھے جن کو بعد میں پرزے علحیدہ کر کے فروخت کرتے تھے،ملزمان کی چوری کی وارداتیں کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، جس کی مدد سے حب پولیس نے مین سرغنہ کو گرفتار کرلیا ۔ایس ایچ او حب سٹی قادر شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان کم عمر ہیں جن کی عمر 8 سے 12 سال تک ہیں، گرفتار ملزم نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے حب سے 4 سے زائد موٹرسائیکلیں چوری کی ہیں،  گینگ موٹرسائیکل چوری کرنے کے بعد کھول کر سپئیر پارٹس کی شکل میں فروخت کرتے تھے اور موٹرسائیکل کی فریم کو نالے میں پھینک دیتے تھے۔ پولیس گرفتار کم عمر ملزم کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مار رہی ہے ۔