مرغوں کے دنگل پر پولیس کا چھاپہ، پانچ جواری دو مرغوں سمیت گرفتار

مرغوں کے دنگل پر پولیس کا چھاپہ، پانچ جواری دو مرغوں سمیت گرفتار
مرغوں کے دنگل پر پولیس کا چھاپہ، پانچ جواری دو مرغوں سمیت گرفتار

  



سجاول (ڈیلی پاکستان آن لائن) سجاول کے قریب پولیس کا مرغوں کے دنگل پر چھاپہ پانچ جواری دو مرغوں سمیت گرفتار۔

نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ کے سجاول بھٹو روڈ کے قریب مرغوں کے دنگل پر پولیس نے چھاپہ مارا، جس کے دوران بھگدڑ مچ گئی اور جواری اپنی جوتیاں ، موٹر سائیکلیں اور مرغے چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس نے دو مرغوں سمیت پانچ جواریوں کو پکڑلیااور انہیں سجاول تھانے پر لاکپ کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔دوسری طرف ذرائع کا کہناہےپولیس چھاپےکےدوران اس وقت انتہائی دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب پولیس نے بھاگتے جواریوں اور مرغوں کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم  جواری پولیس کو جھانسہ دیکر فرار ہوگئے  جبکہ لڑاکا  مرغے پولیس والوں کی ٹانگوں کے نیچے سے بھاگ نکلے اور پولیس ہاتھ ملتی رہ گئی۔

مزید : علاقائی /سندھ /ٹھٹہ