خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی خاتون رکن کو اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ منتخب خاتون رکن کو خیبرپختونخوا اسمبلی کا ڈپٹی سپیکر بنائے جانےکا امکان ہے جس کیلئے چترال سے جنرل نشست پر کامیاب ثریا بی بی مضبوط امیدوار ہیں ۔
"جنگ " کے مطابق خیبرپختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ کامیاب آزاد اراکین نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی ہے ، بانی تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کی وزارت اعلیٰ کیلئے علی امین گنڈاپور اور سپیکر کیلئے اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو نامزد کیا ہے جبکہ ڈپٹی سپیکر اور کابینہ اراکین کے ناموں پر مشاورت جاری ہے۔