بی پی ایل میں بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ ، اپنی ٹیم کو ہارا ہوا میچ جتوا دیا

بی پی ایل میں بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ ، اپنی ٹیم کو ہارا ہوا میچ جتوا دیا
بی پی ایل میں بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ ، اپنی ٹیم کو ہارا ہوا میچ جتوا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں بابراعظم نے پہنچتے ہی دھوم مچادی۔بابراعظم نے سلہٹ اسٹرائیکرز کے خلاف رنگپور رائیڈرز کی یقینی شکست کو فتح میں تبدیل کردیا۔

ایونٹ میں 121 رنز کے تعاقب میں 39 رنز پر رنگپور رائیڈرز کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔ایسی صورت میں بابراعظم نے ناقابل شکست ففٹی بنائی اور عظمت اللّٰہ عمر زئی کے ساتھ 84 رنز کی شراکت قائم کی۔بابراعظم نے 49 گیندوں پر 56 رنز کی باری کھیلی، اس دوران 6 چوکے لگائے جبکہ عمرزئی نے 35 گیندوں پر 47 رنز بنائے ۔دونوں کھلاڑی ناقابل شکست رہے، یوں رنگپور رائیڈز نے 4 وکٹ سے کامیابی اپنے نام کرلی۔

مزید :

کھیل -