خواجہ سعد رفیق کے خلاف پیراگون ریفرنس کی سماعت 23اگست ملتوی

خواجہ سعد رفیق کے خلاف پیراگون ریفرنس کی سماعت 23اگست ملتوی
خواجہ سعد رفیق کے خلاف پیراگون ریفرنس کی سماعت 23اگست ملتوی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ریفرنس کی سماعت 23اگست تک ملتوی کردی گئی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں پیراگون ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق عدالت میں پیش ہوئے ۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کے طلب کرتے ہوئے جج کی عدم تعیناتی کے باعث کیس کی مزید سماعت23اگست تک ملتوی کردی۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں ثابت ہوگیاکہ ہمار ے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، حکومت نے جعلی بجٹ پیش کیا ہے، مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا، ہم نے پہلے ہی کہا تھا اس بجٹ کے بعد کئی منی بجٹ آئیں گے، 2 سے 3 مرتبہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آزاد کشمیر میں کوئی کامیاب جلسہ نہیں کرسکتے، کشمیری مسلم لیگ (ن )پر اعتماد کرتے ہیں، انتخابی عمل کو شفاف بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،عام انتخابات میں عوام تحریک انصاف کو مسترد کر دیں گے۔