برے کام سے منع کرنا جرم بن گیا، طالبہ نے سکول پرنسپل پر تیز دھار آلے سے حملہ کردیا

برے کام سے منع کرنا جرم بن گیا، طالبہ نے سکول پرنسپل پر تیز دھار آلے سے حملہ ...
برے کام سے منع کرنا جرم بن گیا، طالبہ نے سکول پرنسپل پر تیز دھار آلے سے حملہ کردیا
سورس: File/Pixabay

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی ایک طالبہ نے والدین کو شکایت لگانے پر پرنسپل پر تیز دھار آلے سے حملہ کردیا۔

محکمہ تعلیم جہلم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے مطابق طالبہ کے بیگ سے سگریٹ کا پیکٹ برآمد ہوا تھا جس پر پرنسپل نے اسے نہ صرف سکول سے نکال دیا تھا بلکہ والدین کو شکایت بھی کی تھی۔ طالبہ نے جاتے ہوئے پرنسپل کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

سی ای او کا کہنا ہے کہ والدین کو شکایت کرنے کی رنجش پر طالبہ نے پرنسپل پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا اور موقع سے فرار ہوگئی۔ طالبہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔