’حج مہنگا ہوگیا تو گھبرانا نہیں، روزے ، تراویح اور ذکر ٹیکس فری ہیں‘فیضان شیخ نے ذومعنی پوسٹ شیئرکردی

سورس: Instagram/mfaizansk
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار فیضان شیخ نے بڑھتی مہنگائی اور ٹیکسز کی شرح میں اضافے پر ذومعنی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو رمضان مبارکباد پیش کی۔
رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد فیضان شیخ نے انسٹا سٹوری شیئر کی جس میں درج تھا کہ ’اگرچہ حج مہنگا ہوگیا ہے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے وہ صرف صاحب استطاعت پر فرض ہے، نماز اب بھی مفت ہے‘۔
اداکار کی انسٹا سٹوری میں مزید درج تھا کہ ’ زکوٰۃ کی شرح اب بھی نہیں بڑھی، رمضان کے روزے، قرآن کی تلاوت،تراویح ، ذکر، اذکار بھی ٹیکس فری ہیں، صلہ رحمی، حسن سلوک ، ایمانداری اور سچ بولنے پر بھی جی ایس ٹی نہیں‘۔
اداکار نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کو رمضان مبارک باد بھی دی۔