شاہینوں کو چوتھے ٹی 20میچ میں بھی شکست، کیویز نے سیریز اپنے نام کرلی

ماؤنٹ مونگانوئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماونٹ مونگانوئی سٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے ٹی 20میچ میں بھی پاکستان کو شکست ہو گئی،نیوزی لینڈ کو پانچ ٹی 20میچز کی سیریز میں 1-3کی فیصلہ کن برتری مل گئی۔
نیوزی لینڈ کے 220رنز کے جواب میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو کوئی بھی بلے باز کیویز بولرز کے سامنے ڈٹ کر نہ کھڑا رہ سکا، پاکستانی بلے باز کیویز بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے، پاکستان کی جانب سے محمد حارث اور سلمان علی آغا نے بیٹنگ کا آغاز کیا ،تو پاکستان کی پہلی وکٹ 2رنز پر گر گئی جب محمد حارث 2بنا کر کلین بولڈ ہو گئے۔دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز حسن نواز تھے جو صرف ایک رن پر کیچ آؤٹ ہو ئے۔کپتان سلمان علی آغا بھی زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور صرف ایک رن بنا کرچلتے بنے،شاداب خان بھی ایک رن بنا کر آؤٹ ہو ئے۔پاکستان کے پانچویں وکٹ 42رنز گر گئی، عرفان خان 24رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کی چھٹی وکٹ بھی 42رنز پر گر گئی، خوشدل شاہ 6رنز بنا کر آؤٹ ہو گئےْ۔ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عباس آفریدی تھے جو ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔شاہین شاہ آفریدی 6رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ حارث رؤف 6رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عبدالصمد تھے جو 44رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی 20میں 115رنز سے شکست دی،221رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 16.2اوورز میں 105رنز پر ڈھیر ہو گئی۔نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی نے 20رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کیں،زاکارے فولکیس نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ول اورورکے، جمی نیشم اور اش سودھی نے ایک ایک وکٹ لی،
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی 20میچ ماونٹ مونگانوئی سٹیڈیم میں کھیل جا رہا ہے، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ،کیویز کی جانب سے مارک چیمپین اور ٹم سیفرٹ نے اوپننگ کا آغاز کیا۔نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 220رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف پہلی وکٹ59رنز پر گر ی،ٹم سیفرٹ44رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے،کیویز کی دوسری وکٹ108رنز پر گری،مارک چیمپین 24رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بن گئے،نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 134رنز پر گری، فن ایلن 50رنز بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
قبل ازیں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف شاندار بیٹنگ کاآغاز کیا اور کھلاڑیوں نے چاروں اطراف شاندار سٹروک کھیلے،پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ139رنز پر گر گئی،جیمز نیشام 3رنز پر ابرار احمد کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔نیوزی لینڈ کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مچل ہے تھے جو 3رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔کیویز کی چھٹی وکٹ 205رنز پر گر گئی ،ڈیرل مچل 29رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔کپتان بریسویل46اورزکیری فولکس3رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستانی ٹیم میں محمد حارث، حسن نواز، سلمان علی آغا (کپتان)، محمد عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف شامل ہیں۔
5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ کو دو ایک کی برتری حاصل ہے، نیوزی لینڈ نے پہلے دو میچز میں پاکستان کو شکست دی تھی جب کہ تیسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔اس میچ میں 22 سالہ بیٹر حسن نواز نے دھواں دھار سنچری بناکر بابر اعظم کا ریکارڈ توڑا تھا۔