میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ، بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

   میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ، بیشتر علاقوں میں ...
   میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ، بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد،کراچی (آئی این پی )محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ  ملک کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں موسم خشک اور گر م جبکہ مری، گلیات اور گرد و نوا ح میں موسم خشک رہنے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے۔

سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب  محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کراچی میں  آئندہ دو روز   گرم دن ریکارڈ ہوسکتے ہیں  اور پارہ 37 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے  ۔ اس حوالے سے مزید  کہا گیا کہ اس کے بعد شہر میں پہلے پہر صبح سے دوپہرکے دوران  بلوچستان کی شمال مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں، تاہم بعدازاں سمندری ہوائیں فعال ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان نہیں ہے، صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، دن میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم بہترہوجائیگا۔

ماہرین کے مطابق شہر میں اس وقت مطلع صاف، تیز دھوپ کے ساتھ موسم مرطوب ہے۔ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ہے 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

ماحولیات -