امریکہ سے تجارتی جنگ میں فاتح کینیڈا ہوگا لیکن کیوں؟ کینیڈین وزیر خارجہ نے حیران کن وجہ بتادی

امریکہ سے تجارتی جنگ میں فاتح کینیڈا ہوگا لیکن کیوں؟ کینیڈین وزیر خارجہ نے ...
امریکہ سے تجارتی جنگ میں فاتح کینیڈا ہوگا لیکن کیوں؟ کینیڈین وزیر خارجہ نے حیران کن وجہ بتادی
سورس: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا (ڈیلی پاکستان آن لائن)  کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکہ کے ساتھ جاری تجارتی جنگ جیت سکتا ہے۔ یہ جنگ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ متعدد محصولات کی وجہ سے شروع ہوئی تھی۔

بی بی سی کے ورلڈ سروس ویک اینڈ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جولی نے کہا "ہم امریکہ کے سب سے بڑے خریدار ہیں، ہم امریکی مصنوعات چین، جاپان، برطانیہ اور فرانس سے زیادہ خریدتے ہیں۔" انہوں نے تسلیم کیا کہ تجارتی محصولات اور قیمتوں میں اضافے کا معاملہ کینیڈین عوام کے لیے ایک اہم مسئلہ ہے۔

امریکی صدر نے کینیڈا سے درآمد ہونے والے سٹیل اور ایلومینیم پر 25 فیصد محصولات عائد کر دیے ہیں اور مزید محصولات کے نفاذ کا عندیہ دیا ہے، جو 2 اپریل سے نافذ ہوں گے۔ جولی کے مطابق کینیڈا اور امریکہ کی معیشتیں ایک دوسرے سے گہرے انداز میں جڑی ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے کینیڈا کو امریکہ کے خلاف سب سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی صلاحیت حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محصولات کی وجہ سے صرف کینیڈا ہی نہیں بلکہ "محنتی امریکی عوام" بھی مشکلات کا شکار ہیں۔

جولی کا ماننا ہے کہ آخرکار امریکی عوام ہی اس تجارتی جنگ کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا "ہم سمجھتے ہیں کہ اس جنگ کو جیتنے میں ہماری سب سے بڑی امید خود امریکی عوام ہیں، کیونکہ وہی اپنے قانون سازوں کو پیغام دے سکتے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ امریکی عوام کے دل اور دماغ جیتے جا سکتے ہیں، کیونکہ بالآخر وہی اس تجارتی جنگ کی قیمت ادا کر رہے ہیں اور ان کی ملازمتیں بھی خطرے میں ہیں۔