کوہ پیما شہروز کاشف قومی سول ایوارڈ نہ ملنے پر مایوس

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے قومی سول ایوارڈ نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔پاکستانی کوہ پیما نے لکھا کہ وہ پاکستان کے دوسرے کوہ پیما ہیں جن کے پاس 4 گنیز ورلڈ ریکارڈز ہیں اور وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 14 چوٹیوں کو سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔
شہروز نے بتایا کہ وہ گزشتہ 4 سال سے سول ایوارڈ کے حصول کے منتظر تھے لیکن ہر بار آخری لمحات میں ان کا نام فہرست سے نکال دیا گیا۔انہوں نے کہا "جوش ختم ہوگیا، لیکن میرا عزم برقرار ہے۔اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے رواں سال سول ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا آج سول ایوارڈ جیتنے والے تمام لوگوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔