دبئی پولیس نے رمضان میں 375 سٹریٹ وینڈرز گرفتار کر لیے، کیا بیچ رہے تھے؟

دبئی پولیس نے رمضان میں 375 سٹریٹ وینڈرز گرفتار کر لیے، کیا بیچ رہے تھے؟
دبئی پولیس نے رمضان میں 375 سٹریٹ وینڈرز گرفتار کر لیے، کیا بیچ رہے تھے؟
سورس: Dubai Police

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پولیس نے رمضان کے پہلے  15  دنوں میں 375 سٹریٹ وینڈرز کو گرفتار کر لیا۔ یہ  عوامی مقامات پر غیر قانونی طور پر کھانے پینے کی اشیاء اور جعلی سامان فروخت کر رہے تھے۔ پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ بغیر لائسنس والے وینڈرز سے اشیاء نہ خریدیں۔اس بڑے کریک ڈاؤن کے دوران کئی گاڑیاں بھی ضبط کی گئی ہیں جو غیر معیاری اور غیر قانونی مصنوعات کی ترسیل اور فروخت کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔

خلیج ٹائمز  کے مطابق یہ وینڈرز اکثر لیبر کیمپوں کے قریب غیر قانونی کاروبار کرتے ہیں اور سڑکوں اور گلیوں میں غیر منظور شدہ اشیاء فروخت کرتے ہیں، جو اکثر غیر صحت مند اور غیر محفوظ حالات میں رکھی جاتی ہیں۔ یہ گرفتاریاں دبئی پولیس کی "گداگری کے خلاف مہم" کا حصہ ہیں جو رمضان کے دوران "باشعور معاشرہ، بھیک سے پاک" کے نعرے کے تحت چلائی جا رہی ہے۔ اس مہم کا مقصد عوام میں شعور اجاگر کرنا، سڑکوں پر غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کو یقینی بنانا اور شہریوں کی حفاظت کو برقرار رکھنا ہے۔

اینٹی سٹریٹ وینڈنگ سیکشن کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل طالب العمری نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ بغیر لائسنس وینڈرز یا سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں سے اشیاء، خاص طور پر کھانے پینے کی چیزیں، نہ خریدیں۔انہوں نے شہریوں کو صرف لائسنس یافتہ اداروں سے اشیائے خور و نوش خریدنے کی تلقین کی تاکہ صحت اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید :

عرب دنیا -