لیسکو کی اوور بلنگ نے شاہ دی کھوئی جوہر ٹاﺅن لاہور کی غریب کرایہ دار خاتون کی زندگی اجیرن کردی

لیسکو کی اوور بلنگ نے شاہ دی کھوئی جوہر ٹاﺅن لاہور کی غریب کرایہ دار خاتون کی ...
لیسکو کی اوور بلنگ نے شاہ دی کھوئی جوہر ٹاﺅن لاہور کی غریب کرایہ دار خاتون کی زندگی اجیرن کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوز رپورٹر) لیسکو کی اوور بلنگ نے شاہ دی کھوئی جوہر ٹاﺅن لاہور کی غریب کرایہ دار خاتون کی زندگی اجیرن کردی،لاکھوں روپے کا ڈی ڈیکشن بل بھیج کر میٹر کاٹ لے گئے اور خاندان رمضان المبارک میں اندھیرے میں پڑا ہے کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق شاہ دی کھوئی جوہر ٹاﺅن میں کرایہ دار خاتون ایمنا بی بی جو لوگوں کے گھروں میں کام کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہے،پچھلے کئی دنوں سے بجلی کے بغیر اندھیرے میں سحرو افطار کرنے پر مجبور ہے۔مذکورہ خاتون نے وفاقی محتسب ،وزیراعظم پاکستان ، وزیر داخلہ محسن نقوی وزیر توانائی اور لیسکو چیف سے دخل اندازی اور مدد کی اپیل کی ہے۔متاثرہ خاتون نےروزنامہ" پاکستان" کے ذریعے اپنی اپیل میں کہا کہ ایک مسلم ملک میں ایک غریب مسلمان گھرانے پر لیسکو اہلکاروں کی لالچ اور دو نمبری نے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے اور مجھ غریب عورت کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

متاثرہ خاتون کے مطابق راشی لیسکو اہلکاروں نے میری زندگی جہنم بنادی ہے ، میں  پورا دن لوگوں کے گھروں میں کام کرکے گذارا کرتی ہوں اور  لیسکو اہلکار مجھے لاکھوں روپے کا ڈیٹیکشن بل ڈالنے کے بعد میٹر بھی اتار کر لے گئے ۔غریب گھرانہ رمضان المبارک کے دنوں میں اندھیرے میں گذارا کرنے پر مجبور ہے۔

خاتون نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ لیسکو اہلکاروں کی اس کرپشن اور ظلم پر فوری نوٹس لیتے ہوئے  میرےمظلوم گھرانے کو انصاف مہیا کیا جائے ،خاتون نے لیسکو چیف اور اوور بلنگ کے خلاف آواز اٹھانے والے وزیر داخلہ محسن نقوی سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہےاور کہا ہے  ایف آئی اے کو کیس بھیجیں کہ ایک غریب گھرانے پر اوور بلنگ کا عذاب کیوں نازل کیا گیا؟ اس نااہلی اور غفلت کے شکار اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کرکے نہ صرف جائز بل بھیجا جائے بلکہ غیر قانونی طریقے سے میٹر اتارنے پر ان کے خلاف سخت کارووائی بھی عمل میں لائی جائے۔