شیخوپارہ،4بچوں کی ماں سے بد اخلاقی کی کوشش،مزاحمت پر وحشیانہ تشدد،سر کے بال کات دیئے

شیخوپارہ،4بچوں کی ماں سے بد اخلاقی کی کوشش،مزاحمت پر وحشیانہ تشدد،سر کے بال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 شیخوپورہ (بیورورپورٹ)تھانہ بھکھی کے علاقہ نوا ں کوٹ کے رہائشی محنت کش کی سات ماہ کی حاملہ بیوی چار بچوں کی ماں کے ساتھ مقامی بااثر اوباش نوجوا ن نے زبردستی بد اخلاقی کی کوشش کی، مزاحمت پر وحشیانہ تشدد،سر کے بال بھی کاٹ ڈالے، متاثرہ خاتون اور اسکے بچے خدا رسول کے واسطے دیتے رہے، پولیس کا مبینہ مک مکا کرکے ملزم کو ریلیف، متاثرہ خاتون کو صلح پر مجبور کیا جانے لگا، مقدمہ میں میرٹ سے ہٹ کر دفعات کا اندراج،ملزم کی طرف سے دھمکیاں دی جانے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ کی رہائشی (ظ) بی بی اپنے بچوں کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ ملزم ظہیر گھر کی دیوار پھلانگ کر اندرگھس گیا اور گالیاں دینا شروع کردیں۔ زبردستی بد اخلاقی کرنے کی کوشش کی۔  (ظ) کے مزاحمت کرنے ملزم نے (ظ) اور اس کے بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور خاتون(ظ) کے سر کے بال بھی کاٹ ڈالے، متاثرہ خاتون کے شوہر عبدالغفار نے بتایا کہ وہ کارروائی کے لئے تھانہ بھکھی گیا تو پولیس نے ملزم پارٹی سے مک مکا کرکے مقدمہ میں معمولی دفعات درج کردیں جبکہ گرفتار ملزم کو تھانے میں مہمان بنائے رکھا۔ ملزم مقدمہ کی پیروی سے روکنے کیلئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے،پولیس بھی کارروائی کرنے کی بجائے الٹا صلح کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے۔ محنت کش عبدالغفار نے بتایا کہ ملزم ظہیر بااثر ہے اور پولیس بھی اسکے ساتھ ساز باز ہو چکی ہے۔ عبدالغفار نے کہا کہ اگر انصاف نہ ملا تو بیوی بچوں کے ہمراہ خود سوزی کرلوں گا جس کی تمام تر ذمہ داری پولیس حکام پر عائد ہوگی۔


بداخلاقی/ تشدد