عالمی ادارہ صحت کاانسدادتمباکونوشی ایوارڈ2021 پاکستان کے نام
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی ادارہ صحت ایمروریجن کی جانب سے انسدادتمباکو نوشی کے مقررہ اہداف کے حصول میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے پر پاکستان کو انسدادتمباکونوشی ایوارڈ2021 دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے حکومت پاکستان کو ایوارڈ بارے آگاہ کردیا ہے جس کی تصدیق وزارت صحت کے ٹوبیکو کنٹرول سیل کی جانب سے کردی گئی ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت سے پاکستان کوایوارڈ31مئی ورلڈنوٹوبیکوڈے پرملے گا،پاکستان کوایوارڈٹوبیکوسموک فری سٹی منصوبے کی کامیابی پرملاہے، پاکستان پبلک پارکس کوسموک فری قراردینے و الادنیاکاپہلا ملک ہے۔
وزارت صحت کے مطابق ٹوبیکو سموک فری سٹی منصوبہ12 اضلاع میں جاری میں جاری ہے جس کے تحت ضلعی سطح پرمانیٹرنگ سیل قائم ہیں،منصوبے کے تحت 12 اضلاع میں 304 مقامات، پارک سموک فری ہیں،اور اس منصوبے کے تحت ٹوبیکوپراڈکٹس بیچنے والے رجسٹرہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسلام آبادمیں تمباکو مصنوعات کی فروخت لائسنس سے مشروط ہے، پاکستان 2025تک تمباکو نوشوں کی تعدادمیں30 فیصد کمی لائے گا۔